نیند آتی ہے مجھے رات بڑی مشکل سے..
پھر کوئ خواب میری آنکھ میں آ لگتا ہے..
کب تلک لوٹ کے آؤ گے بچھڑنے والو..
خالی رستے پہ کھڑا شخص برا لگتا ہے.. ✍
جو ہم نے داستاں اپنی سنائی آپ کیوں روئے
تباہی تو ہمارے دل پہ ائی ، آپ کیوں روئے ✍
تدبیر میرے عشق کی کیا فائدہ طبیب
اب جان ہی کے ساتھ یہ آزار جائے گا
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
دیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا
شام سے کچھ بجھا سا رہتا ہوں
دل ہوا ہے چراغ مفلس کا