Damadam.pk
Huraira_syyed's posts | Damadam

Huraira_syyed's posts:

Huraira_syyed
 

تمہاری چپ بھی ٹوٹے گی
مجھے مر تو جانے دو
Hur Ri

Huraira_syyed
 

رابطے واسطے کچھ بھی نہیں پہلے جیسا
دل اداس ھے اور بھت اداس ہے
Syyed_writes

Huraira_syyed
 

حد سے زیادہ عزت دے کر انسان کی فطرت کو ٹٹولا جا سکتا ھے کم ظرف ھو گا تو شوخ پن ، اوچھا پن اور اکڑ دیکھنے کو ملے گی کہ میں تو اسی عزت کا مستحق ھوں ،
اگر اعلی ظرف ھو گا تو آپکو بھی بدلے میں اتنی یا اس سے زیادہ ہی عزت سے نوازے گا

Huraira_syyed
 

ہوا کچھ نہیں بس
۔۔۔وہ چپ ہے ۔۔۔۔اور میں اداس ہوں 💔

ملے گی میری لاش کسی ویرانے سے
میں بھی اختلاف رکھتا ہوں گستاخ صحابہ سے
H  : ملے گی میری لاش کسی ویرانے سے میں بھی اختلاف رکھتا ہوں گستاخ صحابہ سے - 
Huraira_syyed
 

#میری_پوسٹ سے آپ کو کیا لگتا ہے کہ میں کیسا لڑکا ہوں؟؟؟؟🤔🤔
1 *😬 سڑیل:
2 *😤 کھڑوس:
3 *😉شرارتی:
4 *😭 دکھی آتما:
5 *🙉معصوم:
6 *😣ضدی:
7 *😀خوش اخلاق:
8 *🙈انتہائی شریف:
9 *🙊ڈرامے باز:
10 *😍 خوبصورت:
11 *👨💼 ذہین :
12احترام کرنے والا ❤
bad comments allowd😏
Hur Ri

Huraira_syyed
 

جب ماں قبرستان کی زینت بن جائے تو ایسا لگتا ہے جیسے خوشیاں قبرستان چلی گئی ہے یا اللّٰہ آمد رمضان کے صدقے میری ماں اور جملہ مرحومین کی مغفرت فرما الٰہی آمین
اللہ پاک کی رحمت میں رہیں ماں

Huraira_syyed
 

میں ترے جانے سے مفلس ہو گیا
تو مرا سرما یہِ جذبات تھی
پھر سے ممکن بات کب وہ ہو سکی
تیرے ہونے سے جو میری بات تھی
تیرے جاتے ہی یہ برہم ہو گئی
زندگی جو خوشیوں کی سوغات تھی
تیرے جانے سے قفس سا ہو گئی
تیرے ہونے سے جو کائنات تھی
چھوڑ کر گریاں مجھے تو چل بسی
باعثِ تسکین تیری ذات تھی

Huraira_syyed
 

زندگی ہے تلخ تر، اے میری ماں
پر خطر ہے پر خطر، اے میری ماں
زیست کا حاصل ہے رنج و غم فقط
یا دلِ مضطر ،یا ڈر، اے میری ماں
چھن گئی پیروں کے نیچے سے زمیں
ہو گیا میں دربدر، اے میری ماں
ہو کے اپنے گھر میں بے گھر رہ گیا
کاٹتے ہیں بام و در، اے میری ماں
اب تو جا کے سو گئی زیرِ زمیں
چھوڑ کر سونا یہ گھر، اے میری ماں

Sad Poetry image
H  🔥 : یہ قیامت بھی سہ چکے ہم ماں کو الوداع کہ چکے ہم - 
Huraira_syyed
 

آج لکھنے کو کچھ نہیں۔۔۔۔مٹی کی اس ڈھیری میں میرے گھر کی رونق ہے۔۔۔میری اماں جی یہاں آرام فرما ہیں۔۔۔گھر سنسان اور ویران ہے۔۔۔۔ماں چلی جاۓ تو ایسا ہی ہوتا ہوگا۔۔۔۔دل کے کونوں کھدروں سے اماں جی کی یادوں کو وقت بھی محو نہیں ہونے دے رہا۔۔۔۔آج اکیلا میں یہاں بیٹھا رہا۔۔۔۔بہت باتیں کیں۔۔۔مگر جواب نہیں آیا۔۔۔اب یہ جواب آنا بھی نہیں۔۔۔قسمت کی باتیں ہیں۔۔۔اماں جی کو مجھ سے بہت پیار تھا۔۔۔بچپن سے اب تک۔۔۔۔گھر میں کوٸی نہ ہوتا تو چاۓ تک مجھے بنا کےدے دیتی ۔۔۔بہت خیال رکھتے۔۔۔گھر میں کوٸی اونچ نیچ ہوتی تو سب کو روکتی کہ ہریرہ کے سامنے بات نہ کرنا۔۔۔۔پریشان ہوگا
ابماں جی کو اب کون بتاے کہ آپ کے جانے کے بعد اس دل پر کیا بیت رہی ہے۔۔۔سوچتا ہوں کہ کیا جانا اتنا ہی ضروری تھا۔۔۔۔۔درخت گھر جاۓ تو گھر میں دھوپ لگتی ہے۔۔۔ماں درخت ہی ہوتی ہے۔۔

Huraira_syyed
 

بہت پہلے سُنا تھا کہ مُحبت اُجاڑ دیتی ھے🖤
اب آئینہ میں زندہ مِثال مِلتی ھے مُـرشـد🖤

Huraira_syyed
 

بعض اوقات ہم ذہنی سکون کے علاوہ کچھ نہیں چاہتے
Hur Ri

Huraira_syyed
 

طبعی موت سے پہلے ہم بہت سی موتیں مر چکے ہوتے ہیں طبعی موت تومحض اعلان ہوتا ہے ہر موت سے نجات کا
Hur Ri

Huraira_syyed
 

سنو جب میں ڈائری پر تمھارے لئے دل میں ابھرنے والے جذبات کو تحریر کر رہا تھا نا جو لفظ سب سے پہلے لکھا وہ تھا مان اور یہ لکھتے وقت میں بھول گیا کہ مان تو ٹوٹ جاتا ہے
Hur Ri

Huraira_syyed
 

سب سے پہلے ہمیں پسند کرنا پھرکھلونا سمجھ کر ہم سے کھیلنا پھر ہم سے دل بھر جانا پھر ہمیں اگنور کرنا پھر مجبوری کی داستان سنانا پھر مخلصی کی باتیں کرنا اور ثابت کر دینا کہ قصور وار ہم ہی ہیں وہ نہیں پھر مشورے دینا جیسے ان سے زیادہ مخلص کوئی ہو ہی نا ہمارا اس دنیا میں اور پھر ہمیں نئی منزل کی راہ دکھانا اور اس طرف ہمیں گامزان کرنا پھر خود کو سچا اور مخلص ثابت کرنا تاکہ کوئی الزام ان پر نہ آئے پھر دوسرا کھلونا پسند کر کے اس سےکھیلنا ۔۔۔۔۔۔ایک بات بتائیں یہ سب کرتے وقت خدا کا خوف نہیں آتا....؟؟ ؟؟؟
Hur Ri

Huraira_syyed
 

مُجھ سے نہ ہو سکے گی، زمانے کی بندگی!!💯👌👏
مکار بھی نہیں ہوں، اداکار بھی نہیں ہوں!!✌❤🔥
#💞💞

Huraira_syyed
 

رحمتوں اور برکتوں سے بھرا مہینہ آگیا۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ماہ رمضان کے تمام روزے رکھنے اور روزے کے اصل مقصد کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دعا ہے کہ یہ مبارک مہینہ آپکے لیے، آپکے گھر والوں کے لیے، آپکے چاہنے والوں کے لیے اور تمام امتِ مسلمہ کے لیے رحمتوں، نعمتوں اور برکتوں سے بھر پور ہو۔ اور ہمارے پیارے جو اِس مبارک مہینہ میں ہمارے ساتھ نہیں اللّٰہ سبحان وتعالیٰ انکی اپنے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے صدقے اُنکی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے آمین یارب العالمین۔
رمضان کریم مبارک ہو ❤️۔

Huraira_syyed
 

Gud nyt

Huraira_syyed
 

الحمد للہ ثم الحمدللہ ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی نماز تراویح کی بیس رکعتوں میں سوا پارہ کی تکمیل کی سعادت حاصل ہوئی