.....بہت آسان ہے ناں تعلقات ختم ہونے پر نمبر ڈیلیٹ کر دینا کسی کو بلاک کرنا یا کسی کی تصویریں مٹا دینا،،، پتہ ہے مشکل کیا ہے؟؟؟ کسی کی یادوں سے خود کو آزاد کرنا اس حصار سے نکلنا بہت مشکل ہوتا ہے جو حصار کسی کے چھوڑ جانے سے خود بخود بن گیا ہو ....... اور ہاں مشکل یہ بھی ہے کہ ہمیشہ مناۓ جانے .....میں پہل کرنے والے کا انتظار کرنا شاید وہ آ جائے گا اور وہ نہیں آئے
ہم کسی بھی معاملے کی کوئی سی بھی توجیہہ دے کر سامنے والے کا منہ بند کر سکتے ہیں ـ سچی وجہ، جھوٹی وجہ ۔۔۔۔۔ ہم جواب دینے سے انکار بھی کر سکتے ہیں مگر اصل جواز وہ ہے جو ہم اپنے آپ کو دیتے ہیں، جب ہم خود سے ہمکلام ہوتے ہیں ـ جب ہمیں خود کو بتانا ہوتا ہے خود کو سمجھانا ہوتا ہے ـ دوسروں کو مطمئن کرنا آسان ہوتا ہے مگر اپنی روح کی طمانیت ۔۔۔۔ ہم اسے قائل کریں تو بات ہے ـ
*اس دن آپ کے بڑے سارے غم غلط ہوجائیں گے* جس دن آپ نے یہ سوچنا چھوڑ دیا کہ : میرے کپڑے ایسے ہونے چاہئیں جو لوگوں کو پسند آئیں میرا کھانا ایسا ہونا چاہئیے جسے لوگ اچھا کہیں *میرا گھر ایسا ہونا چاہئیے جس کی لوگ تعریفیں کریں* *میرا رہن سہن ایسا ہونا چاہئیے جسے لوگ اچھا سمجھیں۔ * *لوگوں کے لیئےجینا چھوڑ دیں اپنے لیئے جیئیں!!* کپڑے وہی اچھے جو آپ نے زیب تن کرلئیے چاہے کم قیمت ہوں مکان وہ اچھا جہاں آپ کے شب و روز عزت سے گزریں چاہے وہ ایک کمرے پر مشتمل ہو رہن سہن وہی پسندیدہ جس میں آپ کے لیئے آسانی ہو چاہے کوئی بھی تعریف نہ کرے۔ جب آپ اپنی ذات کو اہمیت دیں گے تو نہ صرف آپ کے غم ختم ہوں گے بلکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ *آپ میں خود اعتمادی پیدا ہوگی اوراحساس کمتری بھی ختم ہوجائے گا*
مرد اپنے آنکھوں کی حفاظت کرے یا نہ کرے عورت کے لئے اسلام پردے کا حکم دیتا ہے* *اور عورت پردہ کرے یا نہ کرے اسلام مرد کو اپنے نگاہیں نیچھے رکھنے کا حکم دیتا ہے.* *اسلام جو حکم دیتا ہے اس میں ”میں“ اور ”وہ“ کا بہانہ نہیں چلتا. Syyed's writes