اپنائیت کے ڈسے لوگ اجنبیت میں پناہ ڈھونڈتے ہیں
مری زندگی پہ نہ مسکرا، میں اداس ہوں!
مرے گمشدہ مرے پاس آ، میں اداس ہوں!
کسی وصل میں بھی بقائے سوزشِ ہجر ہے
غمِ عاشقی ذرا دور جا، میں اداس ہوں!
میں منڈیرِ درد پہ جل رہا ہوں چراغ سا
مری لو بڑھا مجھے مت بجھا، میں اداس ہوں!
مرے حافظے کا یہ حال وجہ ملال ہے
مرے چارہ گر مجھے یاد آ، میں اداس ہوں!
سبھی لوگ شہر میں آئینے کے کفیل ہیں
مجھے آ کے چہرہ مرا دِکھا ،میں اداس ہوں!
ترا مسکرانا زوال ہے مرے درد کا
یونہی بات بات پہ مسکرا ،میں اداس ہوں!
مرے لب تھے زین کسی دعا سے سجے ہوئے
مجھے لگ گئی کوئی بد دعا، میں اداس ہوں
انسان بھی باکمال ہیں،ڈراموں میں اداکاری کے دکھ درد دیکھ کر رو پڑتے ہیں،اور اصل زندگی میں لوگوں کے دکھ درد کو ڈرامہ سمجھتے ہیں_🥀🖤
تلخ حقیقت
رشتے کبھی بھی قدرتی موت نہیں مرتے ان کو ہمیشہ انسان قتل کرتا ہے،
1 نفرت سے، 2 جھوٹی انا سے، 3 نظراندازی سے، اور 4 غلط فہمی سے.
ماضی اذیتناک ہو تو جتنا ممکن ہو ماضی میں جھانکنے سے احتراز کرنا چاہیئے ورنہ ماضی کی تپش آنکھوں میں سرخی اور نمی چھوڑ جاتی ہے۔۔۔💯
آج میں اداسی کے اس موڑپر ہوں جہاں کوئ ساتھ دینے والا نہیں 💔
جب تمہیں کوئی فرینڈشپ کا بولے
تم اس سے ایکسپائری ڈیٹ پوچھ لیا کرو
کیونکہ کوئی نہیں نبھاتا صرف وقتی Attraction ہوتی اور وہ تجسس کے ساتھ ہی ختم ہو جاتی یقین کریں کوئی آپ کے سامنے مر بھی رہا ہو تو کہہ دیں کہ مر جاؤ مگر اپنی ذات کو غلطی سے بھی کسی کا عادی مت بنائیں کیونکہ انسان لمحوں میں بدلتے ہیں اور پھر آپ کے حصے میں صرف خسارے آتے ہیں.
ہم دونوں ایک جیسے ہی ضدی ہیں
جانتے ییں بچھڑ گئے تو رابطہ نہیں ہوگا
غم زادیاں ہاتھ چومتی ہیں میرے
محبت بھولنے کا ہنر سکھاتا ہوں میں
آج سارا دن اداس گزرا
رات کا عذاب باقی ہے
Hur Ri
ہم کبھی بھی کسی کے لئے اہم نہیں ہوتے۔۔یہ سب ہمارے وہم کا کھیل ہے کہ اگر ہم اچانک کہیں غائب ہو جائیں تو کوئی ہمارا منتظر رہے گا۔۔۔۔ یہاں کوئی کسی کے واسطے نہ منتظر رہتا ہے نہ بے چین ۔۔۔لوگ اور چیزیں اتنی تیزی سے ہماری جگہ کو بھر دیتی ہیں کہ کبھی کبھی ہم واپس لوٹ بھی آیئں تو خود کا آنا خود پہ بھاری گزرنے لگتا ہے۔
آپ کا دل بہت قیمتی ہے کوشش کریں اس میں وہی رہے جو رہنے کے قابل ہے۔
میں جو سب کا دل رکھتا ھوں وہ کیوں نہیں جانتے کہ میں بھی ایک دل رکھتا ھوں
تم چیخ کر کانوں پر ہاتھ رکھ لو گے_____
عنقریب میرے ساتھ ایک ایسا حادثہ پیش آۓ گا
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
#ہریرہ_حسن_سید
بڑے لوگوں کی بڑی بڑی خدمات کرنے کی بجائے
مجبور ، پریشان اورضرورت مند لوگوں کی چھوٹی چھوٹی ضروریات پوری کردیا کریں.
ان کے دل سے نکلی ھوئی دعا آپ کے مشکل کام آسان بناسکتی ہے
Hur Ri
آؤ کہ انجان بن کر بات کرتے ہیں
بھول جاتے ہیں کہ کون ہوں میں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain