اک شخص میرے دل میں یوں اتر گیا
جیسے جانتا تھا سب راستے
ہمیں بعض دفعہ کچھ لوگوں سے کسی چیز کی لالچ نہیں ہوتی ہم چاہتے ہیں جیسے بھی ہو وہ خوش رہے اور اس کے لیے ہم خواہشات بھی روند ڈالتے ہیں لیکن وہ لوگ پجر بھی ہمارے نہیں ہوتے پتا نہیں ایسا کیوں
میری تکمیل کرنے چلا تھا وہ شخص
میری بنیاد تک ہلاڈالی
جس طرح خواب مرے ہو گئے ریزہ ریزہ
اس طرح سے نہ کبھی ٹوٹ کے بکھرے
کوئی
وعدہ نبھا نہ سکو
تو کسی سے کیا بھی مت کرو
اس کھیل میں آ پکا تو صرف وعدہ ٹوٹتا ہے،
لیکن کسی کا دل اندر تک ٹوٹ جاتا ہے
Huraira
عجیب حال ہے دل کا، عجب اُداسی ہے
ملی یہ کیسی بہ نامِ طرب اُداسی ہے
…
پڑھا ہے اُس کو بہت ہی قریب سے میں نے
اب اُس کی خندہ لبی کا سبب اُداسی ہے
…
وہ دل ستاں جو مری شاعری کا ہے محور
ہے اُس کا نام محبت، لقب اُداسی ہے
…
تم اپنی ساری اُداسی مجھے عطا کر دو
اُداس تم، مرے دل کی طلب اُداسی ہے
…
پھر اُس نے تیر چلایا ہے مسکراہٹ کا
یہ واقعہ ہے کہ پھر جاں بہ لب اُداسی ہے
…
میں کیا کروں کہ سمجھ میں بھی کچھ نہیں آتا
کوئی سبب بھی ہے یا بے سبب اداسی ہے
…
عبث ہیں کوششیں راغبؔ مجھے ہنسانے کی
کسی کے دَم سے دمک تھی سو اب اُداسی ہے
میں چاند کو سناتا ہوں حال دل اپنا 🙆🤗
زمیں زادوں پر اب میں بھروسا نہیں کرتا😌
سنو جاناں!
میں نے اپنی تمام چاہتیں تم پہ ختم کر دی ہیں
لیکن بعد از تمہارے
میرا دل شدید کرب میں مبتلا ہو گیا ہے
تمہاری ادھوری باتیں اور یادیں نجانے کیوں میرا پیچھا نہیں چھوڑتی
نجانے دل کو وہی چیز کیوں پسند آتی ہے جو مل نہیں سکتی
لیکن کبھی کبھی میرا تم سے بات کرنے کو شدید دل چاہتا ہے
دل چاہتا تمہیں کال کروں تم سے باتیں کروں اور ڈھیر سارا رو دوں
لیکن یہ سوچ کر میں چپ ہو جاتا ہوں کہ نجانے تم بات کرو گے کے نہیں شاید تمھیں میری موجودگی چین نہ دے
اور پھر میں گھنٹوں تمہاری وال کو تكتا رہتا ہوں
اور تمہارے لاسٹ سین کو دیکھتے دیکھتے جو اذیت ملتی ہے وہ بس میں ہی جانتا ہوں!
تمہاری محبت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرے لیے نا سور بنتی جا رہی ہے
اب میرے تمام جذبات
میری ساری خوشیاں مر سی گئی ہیں
Huraira
ان اللّٰہ مع الصابرین
"اللّٰہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے"❤️
یہ ایک آیت کو سمجھیں تو کبھی ناامید نہیں ہوں گے یہ آیت آپ کو ایک الگ انرجی دے گی کیونکہ اللّٰہ نے کہا وہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے🥺♥️
آپ کیوں نا امید ہو۔۔۔؟
جب اللّٰہ جگہ جگہ کہہ رہا ہے کہ اللّٰہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور جن کے ساتھ اللّٰہ ہوتا ہے ناامیدی ان پر جچتی نہیں ہے۔۔۔
جینے کے لیے پرامید ہونا لازم ہے جیسے ایک بھوکے انسان کو کھانا لازمی ہے۔۔۔
مشکلات ہمیں صبر کا درس دیتی ہیں۔۔۔
اگر صبر کے ساتھ ہر مشکل کا سامنا کیا جائے گا تب ہی آسانی آئے گی کیونکہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔۔۔
صبر ایک ایسی چابی ہے جس سے آسانیوں کے سارے دروازے کھل جاتے ہیں۔۔۔♥️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain