غم عاشقی تری خیر ہو ، میری کاٸنات سنوار دی جسے رد کیا تھا دماغ نے ،وہی بات دل میں اتار دی میں صدف ہوں اپنے نہاد میں ، تو سمندر اپنے مزاج میں وہ جو زندگی مرے پاس تھی ، تیرے ساحلوں پہ گزار دی
جس نے تنہائی کی بانہوں میں گزاری ہو حیات اسے چھوڑ کے جانے سے ڈراتا کیا ہے ......؟🖤 میری جیبوں میں محبت کے ہیں سکے لیکن آج کے دور میں ان سکوں سے آتا کیا ہے
میں گھر سے بھاگے ہوؤں کا دکھ ہوں میں رات جاگے ہوؤں کا دکھ ہوں میں ساحلوں سے بندھی ہوئی کشتیوں کا دکھ ہوں میں لاپتہ لڑکیوں کا دکھ ہوں کھلی ہوئی کھڑکیوں کا دکھ ہوں بندھی ہوئی کشتیوں کا دکھ ہوں جو کھل کر برسی نہیں ہے میں اس گھٹا کا دکھ ہوں زمین کا دکھ ہوں خدا کا دکھ ہوں بلا کا دکھ ہوں تہذیب حافی ♡
وہ خط جو تمہارے نام لکھے گئے ( اذیت کے لمحوں میں) وہ تم تک نہ پہنچ سکے یہ میری سیہ بختی تھی یا تمہاری بے رخی ؟ خدا جانے مگر تم ! خدا کی اماں میں رہو میرے سینے میں بائیں جانب دھڑکنے والے