کسی کو خود سے بیزار کروانے کے طریقے۔ • وقت سے پہلے ریپلائے کریں۔ • چوبیس گھنٹے میسر رہیں۔ • اُس شخص کے ساتھ دل و جاں سے مخلص رہیں۔اسے احساس دلائیں کہ وہ بہت خاص ہے۔ اُسے بتائیں کہ اب آپ اُس کے بنا ره نہیں سکتے.یہ لیجئے، آپ کو آسمان پر چڑھا کر چند دنوں میں زمین پر پٹخنے والا شخص تیار ہے۔🖤🌸
اور میں نے سیکھا ہے؛ کہ زندگی کے نام آخری خط کبھی نہیں لکھنا چاہیے! جن لوگوں کے سامنے آپ جیتے جی مر رہے ہوں، اور اُنہیں خبر نہ ہونے پائے وہ موت کے بعد بھی اس قابل نہیں ہوتے کہ؛ اُن کو دُکھ بتائے جائیں۔ اپنے درد کی حفاظت ایک امانت کی طرح کریں! اُنہیں مت بتائیں، اپنے ساتھ لے جائیں ، بس۔۔۔۔۔ " کسی سے اُمید مت رکھیے کسی سے مت کہیئے میں اُداس ہوں کسی سے مت کہو مجھے تمہاری ضرورت ہے کسی سے مت کہو میری بات سنو کسی سے مت کہو مجھے تمہارا سہارا چاہیے تنہا رہنا سیکھیں لوگوں سے دنیا سے اُمیدیں لگانا چھوڑ دیں کیوں کہ لوگ نا اپنے قابل سمجھتے ہیں اور نا ہی ہمیں ہمارے قابل رہنے دیتے ہیں