سُنو یہ چند لمحے ہیں.! محبت سے بسر کر لو.! عین ممکن ہے..! ہوا کے دوش پر اِک دِن.! تمہیں پیغام یہ آئے..! وہ جِن کی جان تھے نا تم.! وہ جاں سے ہار بیٹھے ہیں. 🖤🖤
آخری ملاقات میں ہم دونوں ایک دوسرے کو اپنا اپنا خیال رکھنے کا کہہ رہے تھے لیکن اندر کہیں دونوں جانتے تھے کہ ہم دونوں ایک دوجے کا خیال رکھنا تو جانتے ہیں مگر ایک دوجے کے بغیر ۔۔ اپنا خیال رکھنا نہیں دونوں دیوانے تھے ۔۔ اور محبت تو ہے ہی دیوانوں کا روگ 🖤
جب ہمیں کسی سے محبت ہو جاتی ہے تو ہمیں اس انسان کے ساتھ بات کرنا، اس کے ساتھ رہنا اچھا لگتا ہے۔ اور پھر ہم اسے کہتے ہیں پلیز مجھے کبھی چھوڑ کر نہیں جانا میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا ل، مجھے تمہارا ساتھ اچھا لگتا ہے۔ اور پھر وہ انسان ہمیں اچھا خاصا ذلیل کرتا ہے ہماری محبت کو روند کر چلا جاتا ہے اور ہم ساری زندگی اسی غم میں گزار دیتے ہیں۔
آج جب میں نے اُس کی کمر پر تل دیکھا،تو دیکھ کر یکدم میں کہنے لگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تمہاری کمر پر جو تل ہے وہ مجھے بہت پیارا لگتا ہے،اور میری آدھی رات تو اسی کو چومنے میں گزر جانی ہے،تو وہ ہنس کر کہنے لگی۔۔۔۔۔تل تو میری کمر پیٹ اور سینے پر بھی ہیں،انہیں چومنے میں کتنی راتیں لگانی ہیں ♥️
اگر تم میری زندگی میں ہوتے تو میں تمہیں کسی قیمتی شے کی طرح نہیں کسی معصوم خواب کیطرح سنبھال کر رکھتا۔ تمہارے بالوں میں انگلیاں پھیرتا، ہر رات تمہاری پیشانی چوم کر تمہیں دعاؤں کے حوالے کرتا۔ دنیا کی تھکن تمہارے قریب آنے نہ دیتا، تمہاری پلکوں پر اُترنے والی ہر اداسی پہلے میرے دل پر ٹوٹتی۔ تم ناراض ہوتی تو میں خاموشی سے تمہارے پاؤں کے قریب بیٹھ جاتا کہ تم جان لو میری انا سے زیادہ تم ضروری ہو۔ تم ہنستی تو میری کائنات مہک جاتی اور جب روتی تو میری روح بھیگ جاتی۔ محبت کو میں نے صرف چاہنے تک محدود نہیں رکھا، میں نے تمہیں بچوں کی طرح پالنے کا خواب دیکھا تھا مگر تم میسر ہی نہ ہوئی اور میں آج بھی اس تشنہ خواب کی راکھ چوم رہا ہوں۔
میرے انباکس میں ایسے ہزاروں میسیجز ہیں جنہوں نے میرے لفظوں کی وجہ سے مجھ سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن میں ہمیشہ یہی کہوں گا آپ مجھ سے بات کر کے مایوس ہی ہوں گے۔۔۔۔ میں اپنے لفظوں کے بالکل متضاد شخصیت ہوں۔ آپ جس سے ملنا چاہتے ہیں۔ وہ کوئی شخص نہیں بلکہ ایک کیفیت ہے ، ہم انسان سے مل سکتے ہیں کسی کی کیفیت سے نہیں 🖤
کبھی نہ کبھی کوئی ایسا شخص تمہاری زندگی میں آئے گا جو تم سے کبھی تھکنے والا نہیں ہوگا۔ جو ہر صبح تمہاری باتیں سننے اور تمہارا چہرہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہوگا۔ کوئی جو اپنی مصروف زندگی سے تمہارے لیے وقت نکالے گا، کیونکہ تم واقعی اُس کے لیے اہم ہو۔ کوئی جو تمہیں وہ محبت، نرمی اور احترام دے گا جس کے تم ہمیشہ سے حقدار رہے ہو۔ اور ایک دن، کوئی ایسا شخص آئے گا جو تمہارے ماضی کے ہر زخم، ہر آنسو، ہر ٹوٹے ہوئے لمحے کو ایک معنی دے جائے گا — اور تمہیں یوں لگے گا جیسے وہ سب کچھ اسی کے انتظار میں ہوا تھا۔"
مجھے ایسے لوگ بہت پسند ہیں جو مجھ سے میری شکایتیں براہ راست مجھ سے کرتے ہیں، وہ میرے پاس آ کر سیدھے کہتے ہیں: میں تم سے فلاں بات پر ناراض ہوں، تم نے میرے لیے دیر کر دی، جب تم نے فلاں بات کہی تو تمہارا کیا مطلب تھا؟ میں نے یہ سنا ہے، کیا یہ سچ ہے؟ یہ لوگ بہت آرام دہ، واضح اور صاف ہوتے ہیں، ایسے لوگوں کی میرے دل میں قدر خود بخود بڑھ جاتی ہے، سیدھی سی بات ہے، ایسے تعلقات آرام دہ ہوتے ہیں۔
عورت کے بارے میں کچھ بھی لکھوں مگر بدصورت نہیں لکھ سکتا کیوں کہ عورت کی جب جب تم تعریف کرو گے وہ تب تب اتنی خوبصورت ہوتی جاتی ہے عورت قدرت کا اک حسین تحفہ ہے ♥️