بے رَبط خیالات مُنتشِر سوچیں حیات کی گہماگہمی اورچارسُو شور و غُل ان سب کے باوجود تُمھارا خیال_ پُوری شِدت سے میرے دِل دِماغ پر حاوی ہے اے خُوش گُفتار روح سکون کا ہر راستہ تُمھارے دروبام تک جاتا ہے
من پسند شخص کی آواز ریکارڈ کرلیں، کچھ ویڈیوز بنا کر اپنی گیلری میں رکھ لیں، کچھ تصاویر ساتھ بنا کر محفوظ کرلیں، اُس کے لمس کو محسوس کرلیں، یہ زندگی بھروسے کے قابل نہیں، کیا معلوم کس دن زندگی کی شام ہوجائے اور آپ اپنے پیاروں کی آواز اور ان کو دیکھنے کے لیے ترس جائیں