کوئی اتنا پیارا کیسے ___ ہوسکتا ہے پھر سارے کا سارا کیسے ہو سکتا ہے تجھ سے جب مل کر بھی اداسی کم نہیں ہوتی تیرے بغیر گزارہ کیسے _______ ہو سکتا ہے ہم بھی کیسے ایک ہی شخص کے ہو کر رہ جائیں وہ بھی صرف ہمارا کیسے ______ ہو سکتا ہے
بہت آسان ہے تعلقات ختم ہونے پر نمبر ڈیلیٹ کرنا کسی کو بلاک کرنا کسی کی تصویریں مٹا دینا، پتہ ہے سب سے مشکل کیا ہے؟؟ کسی کی یادوں سے خود کو آزاد کرانا، اس كے حصار سے نکلنا بہت مشکل ہوتا ہے جو حصار کسی کے چھوڑ جانے سے خود بخود بن گیا ہو اور مشکل یہ بھی ہے ہمیشہ منائے جانے میں پہل کرنے والے کا انتظار کرنا کہ وہ آ جائے گا منانے اور وہ نہ آئے.
سمندر سارے شراب ہوتے تو سوچو کتنے فساد ھوتے گناھ نا ھوتے ثواب ھوتے تو سوچو کتنے فساد ھوتے۔ کسی کے دل میں کیا چھپا ھے یہ تو رب ھی جانتا ھے دل اگر بے نقاب ھوتے تو سوچو کتنے فساد ھوتے ان کی نظریں نہ جان پائی اچھائیاں ھماری محسن ھم جو سچ میں خراب ھوتے تو سوچو کتنے فساد ھوتے
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ گندگی کے ڈھیر پر بیٹھا یا روڈ کے کنارے سویا ہوا کتا گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک بھونکتا اور دوڑتا ہے نہ یہ کتا آپ سے گاڑی چھیننا چاہتا ہے نہ گاڑی میں بیٹھنا چاہتا ہے اور نہ ہی اسے گاڑی چلانی آتی ہے بس خوامخواہ بھونکنا اس کی عادت ہے۔ ایسے ہی زندگی کے سفر میں جب آپ اپنی منزل کی طرف رواں داواں ہوتے ہیں تو کچھ اسی عادت کے لوگ بنا کسی مقصد کے آپ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس لئے جب آپ اپنی منزل پر رواں دواں ہوں، اور لوگ آپ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں تو ان سے الجھنے کے بجائے اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہیں! کامیابیاں آپ کی منتظر ہیں۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain