آخری ملاقات کا پوچھا تھا_🥀
اس نے ناممکن بتایا ہے__🍁🔥
عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائے
اب اس قدر بھی نہ چاہو کہ دم نکل جائے
وہ مایوسی کے لمحوں میں ذرا بھی حوصلہ دیتا_🌺🌺
تو ھم کاغذ کی کشتی پر سمندر میں اترجاتے💔💔
جب میں تم سے کہوں " کچھ نہیں ہوا " تو تم پر لازم ہے کہ 25 بار اور پوچھو " کیا ہوا؟"
اِک سر خوشی کی موج نے کیسا کیا کمال!
وہ بے نیاز، سارے کا سارا بدل گیا
اٹھ کر چلا گیا کوئی وقفے کے درمیاں
پردہ اُٹھا تو سارا تماشا بدل گیا
حیرت سے سارے لفظ اُسے دیکھتے رہے
باتوں میں اپنی بات کو کیسا بدل گیا
کہنے کو ایک صحن میں دیوار ہی بنی
گھر کی فضا، مکان کو نقشہ بدل گیا
شاید وفا کے کھیل سے اُکتا گیا تھا وہ
منزل کے پاس آکے جو رستہ بدل گیا
قائم کسی بھی حال پہ دُنیا نہیں رہی
تعبیرکھو گئی، کبھی سَپنا بدل گیا
آنکھوں کا رنگ، بات کا لہجہ بدل گیا
وہ شخص ایک شام میں کتنا بدل گیا
کُچھ دن تو میرا عکس رہا آئینے پہ نقش
پھریوں ہُوا کہ خُود مِرا چہرا بدل گیا
جب اپنے اپنے حال پہ ہم تم نہ رہ سکے
تو کیا ہوا جو ہم سے زمانہ بدل گیا
قدموں تلے جو ریت بچھی تھی وہ چل پڑی
اُس نے چھڑایا ہاتھ تو صحرا بدل گیا
کوئی بھی چیز اپنی جگہ پر نہیں رہی
جاتے ہی ایک شخص کے کیا کیا بدل گیا!
خود فریبی کا نام ٹھہری ہے
زیست مقتل کی شام ٹھہری ہے
شاعری بھی عجیب شے نکلی
حسرتوں کا کلام ٹھہری ہے
اک انا تھی جو شان تھی میری
اب کسی کی غلام ٹھہری ہے
آرزوئیں تڑپ تڑپ جائیں
بے حسی ایسے عام ٹھہری ہے
خود کشی تو حرام ہے لیکن
زندگی بھی حرام ٹھہری ہے
چھین کر لے گیا وہ نیندیں
چشم_نم میرے نام ٹھہری ہے
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
تو محبت سے کوئی چال تو چل
ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے
دل دھڑکتا نہیں ٹپکتا ہے
کل جو خواہش تھی آبلہ ہے مجھے
ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیں
اک مسافر بھی قافلہ ہے مھے
کوہ کن ہو کہ قیس ہو کہ فرازؔ
سب میں اک شخص ہی ملا ہے مجھے
دل چاہتا ہے لکھوں کچھ اِس قدر گہرا کہ 😍
پڑھ تو سب ہی پائیں مگر سمجھو صرف تم ❤🙈💔
پھر اس کے بعد کچھ نہ کھویا ہم نے
" ❤ "
وہ میری زندگی کا آخری خسارہ تھا ...💔💞💕
تیرا یوں آنکھوں سے______________ دیکھنا ❤
قتل کی کوششوں میں شمار ہوتا ھے ❤
وہ میری داستاں تھی صاحب😊
آپ نے تالی بجا کر تماشا بنادیا, 💔
اگر کوئی لڑکی آپ سے کہے کہ اسے آپ پر مکمل یقین ہے
تو فوراً سمجھ جاؤ کہ وہ آپ سے بھی بڑی فلم ہے 😜😂😂😂😂
اپنی پسند چھوڑ کر اسکی خرید لی
ورثے کا کھیت بیچ کر کوٹھی خرید لی
ویسے تو نرخ کم ھی تھے گندم کے اس برس
آئی تھی تیرے گاؤں سے مہنگی خرید لی
*ن_م*
رنج اتنا بھی نہیں ہے کہ میں چیخوں اُس پر
بات ایسی بھی نہیں ہے کہ بُھلائی جائے 🙂🔥
❤کوئی غزل سنا کر کیا کرنا❤🍂
❤یوں بات بڑھا کر کیا کرنا۔ ❤🍁
❤تم میرے تھے تم میرے ہو❤
❤دنیا کو بتا کر کیا کرنا ❤
❤تم خفا بھی اچھے لگتے ہو❤🍂
❤پھر تم کو منا کر کیا کرنا ❤🍁
❤تیرے در پر اکر بیٹھے ہیں ❤
❤اب گھر بھی جا کر کیا کرنا❤
❤دن یاد سے اچھا گزرے گا ❤🍂
❤پھر تم کو بھلا کر کیا کرنا ❤🍁
🍁🍂❤
پہلے پہل تو وہ بھی میرے ساتھ خوش رہا
پھر ایک روز اس نے کہا آپ خوش رہیں🔥
اے دوست ہم نے ترک محبت
کے باوجود
محسوس کی ہے تیری ضرورت
کبھی کبھی ____!!
"میرے سوال کے بدلے میں خاموشی اسکی
ہے اک دلیل کہ___ تو لائقِ جواب نہیں
🔥😥✌️
وہ کوئی دوست تھا اچھے دنوں کا
*جو پچھلی رات سے یاد آ رہا ھے🖤*
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain