تسلی بنیں، حوصلہ بنیں، حالات کیسے بھی ہوں دلاسہ بنیں، امید بنیں کیونکہ ہر کوئی کسی نہ کسی دکھ کو سینے میں رکھ کر چل رہا ہے۔ زندگی کو صبر کے ایندھن سے چلا رہا ہے۔ آپ مثبت بنیں، زندگی بنیں کیونکہ لوگ جینا چاہتے ہیں۔
جب میری زندگی کے آخری لمحات کے چند سیکنڈ باقی ہونگے اور میری آنکھوں سے آنسو نکل رہے ہوں گے تو میں مسکرا دوں گا پتہ ہے کیوں؟ کیونکہ اس وقت میں کہوں گا واہ زندگی کیسے کیسے ستایا تو نے ۔۔ پل پل تڑپایا تو نے آخر آج تو بھی ہار ہی گئ ! وہ آخری آنسو میری خوشی کے آنسو ہونگے کیونکہ ایک لمبی اذیت سے مجھے ہمیشہ کے لیے نجات مل جاۓ گی!!!