روحِ مَن !! کیا تم نے کبھی محبت دیکھی ھے ؟؟؟ میں نے دیکھی تمہارا چہرہ محبت ھے تم نے کبھی محبت سُنی؟ میں نے سُنی تمہاری باتیں محبت ہیں❣️ تم نے کبھی محبت کو مسکراتے دیکھا؟؟ میں نے دیکھا تمہارا مسکرانا ھی محبت ھے تم نے کبھی محبت محسوس کی ؟؟ میں نے محسوس کی تمہارا وجود محبت ھے تم نے کبھی محبت کی ؟؟؟ ھاں میں نے کی تم ھی تو محبت ھو Ishq-Zadi 🥀💕 💕
محبت جب ہوتی ہے تو اپنے ہونے کا پتا دیتی ہے، وہ اس شخص تک بھی پہنچ گئی ہوتی ہے اور اگر وہ شخص اس کاواپس جواب نہیں دے رہا تو سمجھیے آپ کے چننے میں غلطی ہو گئی، محبت کوئی دم کیا ہوا پانی نہیں ہے جسے کسی کو بغیر پیاس کے پلا دیا جائے اس کو بس اسی کو دیتے ہیں جس سے اس کی ضرورت ہوتی ہے-🖤
جب دھیمے دھیمے ہنستی ہوں اس بارش جیسی لگتی ہوں تھوڑی دل کی کہتی ہوں زیادہ دل میں رکھتی ہوں کرنے دو انہیں ہار سنگھار میں سادہ بھی سجتی ہو کیوں جاؤں رنگ ریز کے پاس میں تو سیاہ میں جچتی ہو🥀🌸
اثر دل پر کرے شکوہ،شکایت ہو تو ایسی ہو !!! گلے لگ کر کوئی روئے ندامت ہو تو ایسی ہو !!! یہی محسوس ہو جیسے صدیاں گزر گئی ہیں !!! فقت اک پل کی دوری میں اذیت ہو تو ایسی ہو !!! مجھے کانٹا چبھے اور اسکی آنکھوں سے لہو ٹپکے!!! تعلق ہو تو ایسا ہو محبّت ہو تو ایسی ہو !!
پیار اک شخص کے اقرار سے مشروط نہ کر، شرطِ اقرار پہ انکار بھی ہو سکتا ہے، مجھ سے دامن نہ چھڑا مجھکو بچا کر رکھ لے، مجھ سے اک روز تجھے پیار بھی ہو سکتا ہے،
گلاب ہاتھ میں ہو ، آنکھ میں ستارہ ہو کوئی وجود محبّت کا استعارہ ہو میں گہرے پانی کی اس رو کے ساتھ بہتی رہوں جزیرہ ہو کہ مقابل کوئی کنارہ ہو کبھی کبھار اُسے دیکھ لیں ،کہیں مل لیں یہ کب کہا تھا کہ وہ خوش بدن ہمارا ہو قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو یہ اتنی رات گئے کون دستکیں دے گا کہیں ہوا کا ہی اُس نے نہ رُوپ دھارا ہو اُفق تو کیا ہے،درِ کہکشاں بھی چُھو آئیں مُسافروں کو اگر چاند کا اشارہ ہو میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو اگر وجود میں آہنگ ہے تو وصل بھی ہے میں چاہے نظم کا ٹکڑا،وہ نثر پارہ ہو