مجھے درس دے تو فنا کا،
میرا عشق میں بُرا حال کر،
مجھے دے سزا کوئ سخت سی،
مجھے اِس جہاں میں مثال کر،
______________________🖤 عشق-زادی 🔥
لوگوں کو وقت دیں عزت دیں
مگر توجہ کیلئیے بھیک مت مانگیں ��
تم کہ دنیا کی نظر میں ____ مرے چارہ گر ہو
میں تمھیں کیسے کہوں مجھ کو تمہارا دکھ ھے
جب کہیں کچھ نہ رہا نیست نے پوچھا کوئی اور؟
دکھ خموشی کی دراڑوں سے پکارا ___دکھ ھے_!
ہم کہ ___مامور ہیں دنیاؤں کی دلجوئی پر
ہم کسے جا کے سنائیں جو ہمارا دکھ ھے ___!
ھے کوئی اور مرے بعد ____ تری دنیا میں
میری دنیا میں ترے بعد دوبارہ دکھ ھے __!
عشق رہتا ہے باوضو مجھ میں
ہوتی رہتی ہے اللہ ھُو مجھ میں
جب بھی اندر سے ٹوٹ جاتی ہوں
کوئی ہوتا ہے سرخرو مجھ میں
میں جو چپ کی زبان بولتی ہوں
کون کرتا ہے گفتگو مجھ میں
عشق صحرا نشیں قلندر ہے
رقص کرتا ہے چار سو مجھ میں
کبھی بے رنگ سی لگوں تو کبھی
ساری دنیا کے رنگ و بو مجھ میں
میں تری آرزو میں بستی ہوں
اور بستی ہے آرزو مجھ میں
یعنی ہم دونوں ایک جیسے ہیں
جو ہے تجھ میں وہ ہوبہو مجھ میں
مجھ پہ بے صورتی کا پردہ ہے
اور اک شخص خوبرو مجھ میں
خوب روتی ہوں اس لیۓ
اک جہاں ہے لہو لہو مجھ میں
___________________🖤
عشق-زادی 🔥
عقل کروا بھی چُکی عِشق سے توبہ ، لیکن
دِل کی کوشِش وہی مُشکِل میں پھنسائے رکھنا🥀
من پسند شخص میں
کلونجی جیسی خاصیت ہوتی ہے
یعنی
موت کے علاوہ ہر مرض کی شفاء ہوتی ہے۔۔🌿
عشق-زادی 🔥
وحدت عشق کے قائل ہیں ہم صاحب
تم سے تم تک بس تم ہی ہو.💞
Ishq-Zadi 🔥💯
تو سمجھتا ہے کہ ____ رشتوں کی دہائی دیں گے
ہم تو وہ ہیں، ترے چہرے سے دکھائی دیں گے
ہم کو محسوس کیا جائے ہے خوشبو کی طرح
ہم کوئی شور نہیں ہیں جو __ سنائی دیں گے
فیصلہ لکھا ہوا رکھا ہے _ پہلے سے خلاف
آپ کیا خاک عدالت میں صفائی دیں گے
پچھلی صف میں ہی سہی، ہیں تو اسی محفل میں
آپ دیکھیں گے تو ہم کیوں نہ دکھائی دیں گے
Ishq-Zadi 🔥💯
اُسے اتنا بتا دینا بریدہ سر گیا کوئی'
اُسے کہنا کہ خالی ہاتھ اپنے گھر گیا کوئی
اُسے اتنا بتا دینا محبت ایک دھوکہ ہے
اُسے یہ بھی بتا دینا کہ دھوکہ کر گیا کوئی'
اُسے اتنا بتا دینا کسی کو مان تھا تُم پر '
بتا دینا اُسے الزام خود پہ دھر گیا کوئی'
اُسے اتنا بتا دینا کہ جب تیری وفا دیکھی '
اُسے یہ بھی بتا دینا وفا سے ڈر گیا کوئی'
اُسے اتنا بتا دینا کسی کی زندگی تم تھے '
اُسے یہ بھی بتا دینا بلآخر مر گیا کوئی'
Ishq-Zadi 🔥💯
چپ ہوں تو پتھر نہ سمجھ مجھے
میرے دل پر اثر ہوا ہے کسی اپنے کی بات کا
Ishq-Zadi 🔥💯
کبھی فراق کبھی لذتِ وصال میں رکھ
مُجھ اعتدال سے عاری کو اعتدال میں رکھ
نچا رہا ہے مجھے انگلیوں پہ عشق تیرا
تمام عمر اسی رقصِ بے مثال میں رکھ
Ishq-Zadi 🔥💯
ﺍﺏ ﻋﻤﺮ, ﻧﮧ ﻣﻮﺳﻢ, ﻧﮧ ﻭﮦ ﺭﺳﺘﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﭘﻠﭩﮯ
ﺍﺱ ﺩﻝ ﮐﯽ ﻣﮕﺮ ﺧﺎﻡ ﺧﯿﺎﻟﯽ ___ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺗﯽ
ﮨﻤﺮﺍﮦ ﺗﯿﺮﮮ ﭘﮭﻮﻝ ﮐﮭﻼﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﻮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ
ﺍﺏ ﺷﺎﻡ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﺭﺩ ﺳﮯ ﺧﺎﻟﯽ _ نہیں ﺟﺎﺗﯽ..🌅
Ishq-Zadi 🔥💯
تو آئینے میں بھی ــــ بن سنور کے رویا کرے گا
میں ایسا تیرا دل پہ نقش چھوڑ جاؤں گی 😕
Ishq-Zadi 🔥💯
ممکن ہے کہ کھا جائے یہ ہجرت اسے کہنا،
ہم جھیل رہے ہیں تری قلت اُسے کہنا،
ہاتھوں کی لکیروں میں ترا نام نہیں ھے،
اور بڑھتی چلی جاتی هے چاہت اسے کہنا،
اک بار پلٹ آئے سینے سے لگا لے،
اب سانسوں میں ہونے لگی دقت اسے کہنا،
کسی شخص کے جانے سے کوئی مر نہیں جاتا،
ہاں لہجوں میں آجاتی هے شدت اسے کہنا،
کہنا کہ زمانے تو گزر جائیں گے لیکن،
مجھ سے نہیں گزرے گا وہ لمحہ اُسے کہنا_!!
*_بجلی اور انٹرنیٹ کے علاوہ 🙈😉_*
*_ہمیں کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا 😒😂🤣🤟🏻_
Ishq-Zadi 🔥💯💯
میرا عشق محتاج نہیں تیرے وجود کا
تیرا خیال کافی ہے میرے عشق کی افزائش کے لیے❤️🥰
عشق-زادی 🔥🔥
وَﻓﺎ ﮐﮯ ﻗَﯿﺪ ﺧﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ,,, ﺳَﺰﺍﺋﯿﮟ ﮐﺐ ﺑﺪَﻟﺘﯽ ﮬﯿﮟ
ﺑﺪَﻟﺘﺎ ﺩِﻝ ﮐﺎ ﻣﻮﺳَﻢ ﮬﮯ ____ ﮬَﻮﺍﺋﯿﮟ ﮐﺐ ﺑﺪَﻟﺘﯽ ﮬﯿﮟ ...❣️
ﮐﻮﺋﯽ ﭘَﺎ ﮐﺮ ﻧِﺒﮭﺎﺗﺎ ﮬﮯ ,,, ﮐﻮئی ﮐﮭﻮ ﮐﺮ ﻧِﺒﮭﺎﺗﺎ ﮬﮯ
نَئے ﺍﻧﺪَﺍﺯ ﮬﻮﺗﮯ ﮬﯿﮟ ____ ﻭَﻓﺎﺋﯿﮟ ﮐﺐ ﺑﺪَﻟﺘﯽ ﮬﯿﮟ ...❣️
ﻣﯿﺮﯼ ﺟِﺘﻨﯽ ﺩُﻋﺎﺋﯿﮟ ﮬﯿﮟ, ﺳﺒِﮭﯽ ﻣﻨﺴُﻮﺏ ﺗُﻢ ﺳﮯ ﮬﯿﮟ
ﻣُﺤﺒّﺖ ﮬﻮ ﺍَﮔﺮ ﺳﭽّﯽ ____ ﺩُﻋﺎﺋﯿﮟ ﮐﺐ ﺑﺪَﻟﺘﯽ ﮬﯿﮟ ...❣️
تمہیں بھی کچھ نہیں ملا، مجھے بھی کچھ نہیں ملا
تمام عُمر کے لئے، یہ درد مِل گیا تو پھر
یہ درد مٹ گیا تو پھر، یہ زخم سِل گیا تو پھر
بِچھڑ کے سوچتا ہوں میں، وہ پھر سے مِل گیا تو پھر
میں تِتلیوں کے شہر میں رہوں تو مجھ کو فکر ہے
وہ پھول جو کِھلا نہیں، وہ پھول کِھل گیا تو پھر
تمہیں بھی کچھ نہیں ملا، مجھے بھی کچھ نہیں ملا
تمام عُمر کے لئے ، یہ درد مِل گیا تو پھر
میں اس لئے تو آج تک ، سوال بھی نہ کر سکا
اگر مرے سوال کا، جواب مِل گیا تو پھر
یہ ٹھیک ہے کہ لوٹ کے، مرے ہی پاس آؤ گے
مگر یہ سوچ لو ذرا، بدل یہ دل گیا تو پھر
عشق-زادی 🔥
اب چمکتے ہوئے سکے ہیں مری مٹھی میں
تُو کہاں ہے مرے بچپن کے کھلونے والے
🙂🙂
جس کو رہتی تھی سدا فکر میری، دیکھو آج
وہ میرے دل کی اُداسی پہ بڑا راضی ہے !
عشق-زادی 🔥
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain