Damadam.pk
Islamic_students's posts | Damadam

Islamic_students's posts:

Islamic_students
 

🌴🌼تحفہ واپس نہ کیا کرو
💝🌸 نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دعوت دینے والے کی دعوت قبول کیا کرو، تحفہ واپس نہ کیا کرو اور مسلمانوں کو نہ مارا کرو۔
📘 مسند احمد 9568

Islamic_students
 

💐🌾نیک ہمسایہ،سواری اور گھر
❤🍁رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نیک ہمسایہ، پرسکون اور نرم سواری اور کھلا گھر آدمی کی سعادت میں سے ہیں۔
📘 مسند احمد 9572

Islamic_students
 

🍁 *صدقہ دے کر واپس لینا*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو صدقہ دے کر واپس لے لیتا ہے اس کی مثال کتے کی ہے جو قے کرتا ہے پھر لوٹ کر اس کو کھاتا ہے ۔*🔹
📗«سنــن ابن ماجہ -2391»

Islamic_students
 

💕 *اللہ کو اپنے بندے کی کتنی فکر؟*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان جب بھی کسی پریشانی، بیماری، رنج و ملال، تکلیف اور غم میں مبتلا ہو جاتا ہے یہاں تک کہ اگر اسے کوئی کانٹا بھی چبھ جائے تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے۔*🔹
📗«صحیح بخاری-5642»

Islamic_students
 

🔮💎مختصر نفع بخش بات
💐✨ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی نفع بخش بات بتلاؤ، لیکن وہ مختصر ہونی چاہیے، تاکہ میں اس کو یاد کر سکوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو غصے نہ ہوا کر۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کئی دفعہ یہ بات دوہرائی اور ہر بار یہی فرماتے رہے کہ تو غصہ نہ کر۔
📘 مسند احمد 9175

Islamic_students
 

♠🌹غصے کا گھونٹ
💝⭐نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی گھونٹ ایسا نہیں ہے، جو اللہ تعالیٰ کے ہاں غصے کے اس گھونٹ سے زیادہ پسندیدہ ہو، جس کو بندہ پی جاتا ہے، جب بندہ اللہ تعالیٰ کے لیے ایسے گھونٹ کو پیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے پیٹ کو ایمان سے بھر دیتا ہے۔
📘 مسند احمد 9169

Islamic_students
 

💠 *ہر کام کی ابتدا داہنی طرف سے*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جوتا پہننے، کنگھی کرنے، وضو کرنے اور اپنے ہر کام میں داہنی طرف سے کام کی ابتداء کرنے کو پسند فرمایا کرتے تھے۔*🔹
📗«صحیح بخاری-168»

Islamic_students
 

🌺❤ ایک جسم کی مثال
💠💚نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک دوسرے سے محبت کرنے، باہم ہمدردی کرنے اور ایک دوسرے پر رحم کرنے میں مومنوں کی مثال ایک جسم کی سی ہے کہ جب اس کا ایک عضو تکلیف میں ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے باقی سارا جسم بیداری اور بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
📘 مسند احمد 9116

Islamic_students
 

🎗 *اسلاف کی سنہری باتیں : (104)* 🎗
🍃 حافظ عبد الحق الأشبيلي رحمه الله فرماتے ہیں :
*« موت کو کثرت سے یاد کرنا گناہوں سے رکاوٹ بن جاتا ہے اور سخت دلوں کو موم کر دیتا ہے ».*
📕 [ العاقبة في ذكر الموت : ٤٠ ]

Islamic_students
 

*📍تعلیم الحدیث بالتحقیق : (80)*📍
🍃 سيدنا عمرو بن حبیب سے روایت ہے، انہوں نے سعید بن خالد بن عمرو بن عثمان سے کہا: کیا تجھے معلوم نہیں کہ بے شک رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا :
*« ایسا بندہ ناکام و نامراد ہوا، جس کے دل میں الله تعالیٰ نے انسانیت کے لیے نرمی نہیں رکھی ».*
📜 |[ تاريخ دمشق لابن عساكر : ٣٩/٢٣ ]|

Islamic_students
 

🍁 *نئی چیزیں ایجاد کرنے والے*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میرے کچھ ساتھی حوض پر میرے سامنے لائے جائیں گے اور میں انہیں پہچان لوں گا لیکن پھر وہ میرے سامنے سے ہٹا دئیے جائیں گے۔ میں اس پر کہوں گا کہ یہ تو میرے ساتھی ہیں۔ لیکن مجھ سے کہا جائے گا کہ آپ کو معلوم نہیں کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔“*🔹
📗«صحیح بخاری-6582»

Islamic_students
 

*💎 سلسلة الأحاديث الصحيحة : (104) 💎*
🌹 سیدنا عبیداللہ بن معمر رضی اللہ تعالی عنه سے مروی ہے، بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
*« جو گھر بھی نرمی کی دولت سے ہمکنار ہوتا ہے نرمی ان کو فائدہ دیتی ہے اور جو گھر بھی نرمی سے محروم کیا گیا، سختی ان کو نقصان دیتی ہے ».*
📘 [ معجم الكبير للطبراني : ١٣٢٦١ ]

Islamic_students
 

*ڈیرن سیمی اسلام قبول کرنے والا ہے ماشاءاللہ اللہ کرے ۔ سب اللہ سے دعا کرے کہ اللہ ڈیرن سیمی* *کو اسلام کی دولت سے مالا مال فرمائے آمین۔*

Islamic_students
 

*💕ضروریات ان کو کہتے ہیں جن کو پورا کئے بغیر جینا مشکل ہوتا ہے اور خواہشات وہ ہوتی ہیں جن کو پورا کرنے کے چکر میں جینا مشکل ہوجاتا ھے💕*

Islamic_students
 

*اللہ تو قریب ہی ہوتا ہے 🧡*
*لیکن ہم دور چلے جاتے ہیں 😩🥀*

Islamic_students
 

*انتظار کے یہ لمحے بھی عجیب ہوتے ہیــــں ... یا صبر کرنا سکھا دیتے ہیــــں ... یا پھر مر مر کر جینے کا ہنر سکھا دیتے ہیــــں

Islamic_students
 

کسی انسان کو اس کے انتہائی کمزور پہلو سے مت توڑیں آپ صلاحیت کے چاہے جس درجے پہ بھی ھوں مکافاتِ عمل اٹل ہے

Islamic_students
 

*ہر سکھ ایک جیسے ہو سکتے ہیــــں ... پر ہر دکھ کی کہانی مختلف ہوتی ہے .....!!!*💞💞

Islamic_students
 

کبھی کبھی انسان بے دھیانی میں تڑپ کے کہہ اُٹھتا ہے۔۔ماں شاید یہ بھی اذیت کی کسی حد پہ ہوتا ہو گا....!!!

Islamic_students
 

کورونا وائرس انسانیت کا امتحان بن کر آیا. ووہان سے شروع یہ آفت دنیا میں پھیلنے لگی اور اب ہماری دہلیز پر دستک دے رہی ہے. ایران افغانستان میں کیس رپورٹ ہوگئے ہیں. آج کی تیز تر آمدورفت سے آباد اس دنیا میں سرحدوں کو جتنا بھی سخت بند کر لیں انسان آنے جانے کے راستے ڈھونڈ لیتے ہیں. اور انسان ہی اس کے کیرئیر بنتے ہیں.
ہم کیا کریں یا ہم کیا کر سکتے ہ.؟ حکومت تو جو کرے گی سو کرے گی. ہمارے لئے ہمارا کردار اہم ہے. سورہ یونس میں اللہ رب العزت فرماتے اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ اَلَاۤ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ۞ "یاد رکھو کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے۔ یاد رکھو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔"
تو کورونا وائرس کیا ہے.؟ سانس کی نالی کا ایک وائرس