کل بڑا عجیب معاملہ ہوا۔ میرا بیٹا بغیر بتائے کھیلنے نکل گیا چھوٹی ندی میں نہانے کے بعد دوستوں کے ساتھ ہی دور چلا گیا۔ زیادہ دیر ہونے پر دادی کو فکر لگی تو اسے دیکھنے باہر گئی مگر میرے بیٹے کا کچھ پتا نہ چلا کہہ کہاں گیا۔ مجھے بھی آفس سے بلا لیا۔ سب ڈھونڈتے رہے۔ مسجد میں اعلان بھی کرا دیا۔ آخر چار پانچ گھنٹے بعد بڑی مشکل سے اس کا سراغ لگا تو جان میں جان آئی۔ زیادہ پریشانی یہ تھی کہ گھر کے پاس ہی نہر بہتی ہے اللہ نہ کرے اس میں گر جاتا تو شاید ہم اسے کھو دیتے۔ پلیز اپنے بچوں کا خیال رکھا کریں۔