Damadam.pk
Jeff_Bezos's posts | Damadam

Jeff_Bezos's posts:

Jeff_Bezos
 

ہر طرف مطلبی ، مکار ، منافق دیکھے
ہم نے مخلص نہیں پایا کبھی شیخ کوئی
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

یہ دل توڑتا کون ہے؟؟؟یہاں تو سب ٹُوٹے پڑے ہیں
کمروں میں اکیلے کسی نہ کسی سے روٹھے پڑے ہیں
چاروں طرف دیکھو تومحبت کے مارے ہر قدم پر پڑے ہیں کچھ چھوڑچکے انہیں
تو کچھ اب بھی ضد پر اڑے ہیں
کبھی اس زمانے سےتو کبھی خُود سے ہی لڑے ہیں کُچھ ٹُوٹ کر بکھرگئے
کُچھ جھوٹی ہنسی کا لباس پہن کرآگے بڑھے ہیں
کئی نکل گئے نئی محبت کی تلاش میں
کئی پُرانی میں ہی اُلجھے پڑے ہیں
پر __!! اگرسب ہی گرے ہیں زخمی یہاں !!!
تو ؟؟ یہ زخم دینے والے کہاں کھڑے ہیں؟؟؟
یہ دل 💔 توڑتا کون ہے ؟؟؟
یہاں تو سب ٹُوٹے پڑے ہیں __!!!
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

اور میں نے آپ کا غم یا خوشی کا ذکر نہیں کیا.. سوائے اس کے جب آپ میرے جنون کے درمیان میرے دل میں تھے، اور میں نے پیاس سے پانی پینے کا ارادہ نہیں کیا تھا.. سوائے اس کے کہ میں نے پیالے میں آپ کا سایہ دیکھا۔"🌸🤍✨
➖ حلاج
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

میں تری چھاؤں میں پروان چڑھوں
اپنی آنکھوں پہ ترے ہاتھ کا سایہ کر کے
ترے ہمراہ میں سورج کی تمازت دیکھوں
اس سے آگے نہیں سوچا دل نے
پھر بھی احوال یہ ہے
اک بھروسہ ہے کہ دل سبز کیے رکھتا ہے
ایک دھڑکا ہے کہ خوں سرد کیے رکھتا ہے🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

یہ جنت مبارک رہے زاہدوں کو
کہ میں آپ کا سامنا چاہتا ہوں
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

ہنسی ہنسی میں اڑا دیں زندگی کی کتنی تلخیاں
انہیں جو شمار کرتے تو مرگئے ہوتے ۔۔😊🥀
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

تُمہارے معاملے میں اناؤوں کا کوئی عمل دخل نہیں
تُم بس تُم ہو
تُمہیں سوچ کر دِل میں دور دور تک
فقط مُحبت جنم لیتی ہے
شِکایات مرنے لگتی ہیں
ضِد ہِجرت کر جاتی ہے
اور سُکون کِسی تناور درخت کی طرح رُوح کے صحن کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

میرا اُس کا ملنا
اِسی رُت میں ہوا
یہی اگست کے آخری ایام
اور بارشوں کے موسم
کئی برس بیت گٸے اُسکی اسیری کو
لیکن۔۔۔۔
وہ پہلی بار کی شدت نہیں بیتی
اکثر میں سوچتا ہوں
اگر ہم کسی کے اسیر بن جاٸیں،
یا کوٸی ہمیں بنا لے
تو رہائی کیوں نہیں ملتی؟
جب کہ نہ تو وہ تعلق قاٸم رہتا
نہ ہی وہ محبت
پھر کیا ہے؟ جو ہمیں باندھے رکھتا ہے؟؟
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

دِل چاھتا ھے
غارِ اصحابِ کہف میں جا کر سوجاؤں
جب نیند سے اُٹھوں ۔۔۔۔
میرا زمانہ گُزر چکا ھو
میرے سِکّے کھوٹے ھو چُکے ھوں
میری بات کوئ نہ سمجھتا ھو
مجھے کوئ نہ جانتا ھو ۔۔۔۔۔
رب سے پوچھوں
بتا کہاں جاؤں ۔۔۔۔۔۔؟
رب کہے ۔۔۔
تیرے زمانے اب نہیں رھے
انسان سبھی مر چُکے
صرف ہجوم زندہ ھے ۔۔۔۔
احساسات سے عاری
فقط جُنوں زندہ ھے
تو لوٹ جا ۔۔۔۔۔
غارِ اصحابِ کہف میں پھر سے سو جا ۔۔۔!!
🖤
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

رنجشیں ہجر کا معیار گھٹا دیتی ہیں
روٹھ جانے سے گزارے تو نہیں ہوتے ناں
.
راس رہتی ہے محبت بھی کئی لوگوں کو
وہ بھی عرشوں سے اتارے تو نہیں ہوتے ناں۔
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

زرا سا گِڑگِڑا لیتا تو شاید کام بن جاتا
بھرم ہُوں میں قبِیلے کا میرا جُھکنا نہیں بنتا 🖤
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

کبھی کبھی تو مجھے ایسا لگتا ھے کہ اِس دُنیا میں جتنے بھی خُوب صُورت جذبے ھیں وہ چند بنیادی ضروریات کی کٹھ پُتلیاں ھیں۔
کرشن چندر 🥀
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

خوشی ایک کھونٹی پہ لٹکا رکھی ھے
گھر سے نکلوں تو ____ اوڑھ لیتا ھوں
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

کچھ اذیتوں کو سنبھال کر رکھا جاتا ہے
تاکہ اُن اذیتوں کو بھول کر آپ دوبارہ کسی رنگین خواب پر یقین نا کر لیں🌚
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

میں نے اپنی زندگی کے تجربے سے یہی سیکھا ہے کہ انسان کو کبھی بھی حساس نہیں ہونا چاہیئے
ایک حساس انسان سب سے زیادہ مشکلات اپنی ذات کے لیے خود ہی پیدا کرتا ہے
ایسی ایسی باتوں پر گھنٹوں سوچتا اور روتا ہے جو شاید کسی نارمل انسان کے لیے کچھ خاص معنی نہیں رکھتیں🌚
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

وقت کی چند ساعتیں ساغر
لوٹ آئیں تو کیا تماشا ہو 🖤
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

عین ممکن ہے جو تمہاری پوری کہانی کا مرکز ہو
اس کی کہانی میں تمہارا ذکر بھی نہ ہو 🖤🖤
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

اب بھی سینے میں محبت کی خلش باقی ہے
اب بھی آتی ہـے تری یـاد ،! مگر گاہـے گاہـے🌚
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

چنگا ہوئیا وکھرے ہو گئے
کی کرنا سی کٹھئیاں رہ کے
کنڈھ تے تیر چلائی جاندے
اک دوجے نوں اپنا کہہ کے🌚
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

I'm so stupid for you.. 🌚
.
B E Z O S 👑