کوئی برتر نہیں ہے ، کوئی کمتر نہیں ہے لیکن کوئی بھی برابر نہیں ہے۔ لوگ محض انوکھے ، لاجواب ہوتے ہیں۔
آپ، آپ ہیں اور میں، میں ہوں______________!!✌️🖤
.
B E Z O S 👑
وہ سراپا سامنے ہے استعارے مسترد
چاند، جگنو ، پھول ، خوشبو اور ستارے مسترد
تذکرہ جن میں نہ ہو اُن کے لب و رُخسار کا
ضبط وہ ساری کتابیں ، وہ شمارے مسترد______!🖤
.
B E Z O S 👑
دِکھاوے کو فقیہہ و شیخ کِتنے بھی بنیں مومن
خیالوں میں یہ مَن موجی بھی میخانوں میں رہتے ہیں🌚💯
.
B E Z O S 👑
حضرتِ شیخ جو پکڑے گئے میخانے میں،
وردِ لاحول تھا، تسبیح کے ھر اک دانے میں،
نازنینوں کی پریشانی پہ واعظ بولے،
ھم تو تسکین کوآئے ھیں پری خانے میں🙃💯
.
B E Z O S 👑
دلبرا ! رقص کر
رقص کر ' میرے دل کی زمیں پر
نگاہوں پہ اپنا بدن عکس کر
رقص کر
میری آشاؤں کو چُن کے گھنگھرو بنا
میری ساری اناؤں کو پازیب کر
فرشِ دل ' جس کو ہم جانتے تھے کبھی عرشِ دل
اپنے پنجوں سے روند
ایڑیوں سے دَبا
دھول اِتنی اڑا ۔۔۔۔
مجھ کو تیرے سوا
کچھ دِکھائی نہ دے ' کچھ سُجھائی نہ دے
مجھ کو محبوب کر' مجھ کو مصلوب کر
میری میں مار دے ' مجھ کو مجذوب کر
مجھ کو بے نقص کر
دلبرا ! رقص کر🙃💯
.
B E Z O S 👑
اب کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے
غم زیادہ ہے لفافے میں نہیں آئیں گے
ہم نہ مجنوں ہیں نہ فرہاد کے کچھ لگتے ہیں
ہم کسی دشت تماچے میں نہیں آئیں گے
مختصر وقت میں یہ بات نہیں ہو سکتی
درد اتنے ہیں خلاصے میں نہیں آئیں گے
اس کی کچھ خیر خبر ہو تو بتاؤ یارو
ہم کسی اور دلاسے میں نہیں آئیں گے
جس طرح آپ نے بیمار سے رخصت لی ہے
صاف لگتا ہے جنازے میں نہیں آئیں گے🌚💯
۔
B E Z O S 👑
ہزار ماتھوں پہ لو بناؤ
ہزار سجدے نشان ڈالیں
جو دل کے دامن پہ داغ ٹھہرے تو
ان جبینوں کا کیا کرو گے ؟🌚✨
.
B E Z O S 👑
تمہاری لاکھ کوششوں کے باوجود بھی اگر سامنے والا تم سے تمہاری طرح پیار نہیں کر رہا...؟ تمہارا احساس نہیں کر رہا...؟ تمہاری قدر نہیں کر رہا...؟ تو میری جان رک جاؤ کیونکہ تم دنیا میں سب کچھ کر سکتے ہو لیکن کبھی بھی کسی کو اپنے ساتھ زبردستی مخلص نہیں کر سکتے_______!!🖤
.
B E Z O S 👑
ہمیں اک اور کڑا امتحان دینا ھے
کہ تجھکو خود پہ تسلط کا مان دینا ھے
حدِ رسائی سے رکھنا ھے ماوراء تجھ کو
زمین پہ رہ کے تجھے آسمان دینا ھے
ھے کون کس کی نظر میں ہمیں غرض ہی نہیں
ہمیں تو بس تیری جانب دھیان دینا ھے۔۔۔🙃👍
.
B E Z O S 👑
کوئی چہرہ ہوتا ہے مُستند روایت کی طرح
کسی کی آنکھیں! پُختہ دلیل ہوتی ھیں
یہ رنگ و رُوپ کے بھنور میں تیرتی محبتیں
خدا بچاۓ اِن سے! بڑی بخیل ہوتی ھیں 🙃✨
.
B E Z O S 👑
نظر تو آتے ہیں کمروں میں چلتے پھرتے مگر
یہ گھر کے لوگ نہ جانے کہاں گئے ہوئے ہیں🌚💯
.
B E Z O S 👑
ہم میں قوت ہے بچھڑ جانے کی کہ ہم ہجر نصیب !
ہار آئے ہیں __________کئی لعل و یمن تم جیسے🌚✨
.
B E Z O S 👑
میری پیشانی پہ اس بل کی جگہ ہے ہی نہیں
صبر کے ساتھ جو ہموار پڑا ہے مجھ میں
ہر تعلق کو , محبت سے نبھا لیتا ہے
دل ہے یا کوئی اداکار پڑا ہے مجھ میں🙃🌚
.
B E Z O S 👑
اگـر کوئـی شاعـر
ہمیں ساتھ میں ہنستے وقت
میری ہنسی کی کَھنک
اور تیرے آنکھوں کے رنگ دیکھ لے!!!
تو اسکا ایک آدھ دیوان تو ترتیب پا ہی جائے گا🌚✨
.
B E Z O S 👑
لوگ سوچتے ہیں کہ اگر وہ کہیں اور رہنے چلے جائیں تو وہ خوش ہو جائیں گے، لیکن یہ بلکل غلط ہے، کیونکہ آپ جہاں بھی جاتے ہیں خود کو ساتھ لے جاتے ہیں..!! 🙂🖤
.
B E Z O S 👑
کم ظرف لوگ آئے تھے جاگیرِ قیس میں
واپس پلٹ کے دشت کی توہین کر گئے
اتنا لُٹے ہیں مہر و مروت کی آڑ میں
ہم سے کسی نے ہاتھ ملایا تو ڈر گئے
.
B E Z O S 👑
میں روز اس کو سمجھاتا ہوں عشق فانی ہے
وہ پھر سے خواب محبت کے بونے لگتی ہے
ایسی لڑکی سے کون بحث کا خطرہ مول لے
جو لاجواب ہو جائے تو رونے لگتی ہے.🖤
.
B E Z O S 👑
لوگ تھک ہار کے سپنوں کا سفر چھوڑ گئے
زندگی تُو نے بہت دیر سے کروٹ بدلی🌚💯
.
B E Z O S 👑
*"___انسان کو توڑنے ، چھوڑنے ،اور گرانے کے کئی طریقے ہیں ، مگر!! اسے پانے ، بنانے اور سنوارنے کا صرف ایک طریقہ ہے اور وہ ہے___! " (محبت)" ❤️
.
B E Z O S 👑
Sometimes, you just want to run away. From everything – your past, your mistakes and Especially the ones you love the most. you get tired from everything. All i need to say is:
ہم نشـیں! ہم بھی کسی روز وہاں ہونگے
جہاں تری دستک، نہ اشارہ، نہ صدا جاۓ گی
.
B E Z O S 👑
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain