Damadam.pk
Jeff_Bezos's posts | Damadam

Jeff_Bezos's posts:

Jeff_Bezos
 

"وہ سارا علم تو ملتا رہے گا آئندہ بھی
مگر وہ جو کتابوں میں ملا کرتے تھے
سوکھے پھول
اور مہکے ہوئے رقعے
کتابیں مانگنے گرنے اٹھانے کے بہانے رشتے بنتے تھے ...
ان کا کیا ہوگا ؟؟
وہ شاید _____ اب نہیں ہوں گے👍💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

"ہر رشتے کے لئے اور ہر محبت کے لیے ایک خاص وقت مقرر ہوتا ہے وہ وقت گزر جائے تو رشتہ اور محبت ہُوتے ہُولے مٹی ہونے لگتے ہیں۔"
مستنصر حسین تارڑ💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

پاکستان چھوڑنے سے پہلے یہ یاد رکھنا کہ
اپنے وطن پاکستان کے علاوہ باہر کسی ملک میں آپکو سڑک کنارے بےفکری سے بیٹھ کر پیشاب تک کرنے کی آزادی نہیں ہے۔۔۔!!
پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

بدترین بیماری جو کسی کو لاحق ہوسکتی ہے وہ ہے دلائل سے نفرت ۔
سقراط💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

ماں کے ہنستے ہوئے چہرے کا بھرم ہے ورنہ
زندگی یوں تو نہیں ہے کہ گزاری جائے🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

وہ کھڑکی 🪟
مجھے دنیا میں بہت کم لوگوں سے عقیدت ہے !
مثلًا میرے والدین ، تم ،
کچھ قریبی دوست
اور وہ ''معمار''
کہ جس نے میرے کمرے میں موجود
'' کھڑکی'' تعمیر کی تھی۔
ہاں وہی کھڑکی ،
کہ جسے میں بُرج خلیفہ یا ایفل ٹاور کے بدلے بھی کسی کو نہ دوں !
جو مجھے دنیا کے خوبصورت ترین مناظر دکھاتی ہے !
جیسے
''چودھویں کا چاند"
رنگ برنگے پھولوں سے سجا ہوا چمن ،
تمہارا ہنستا ،مسکراتا ہوا چہرہ '' ♥️
سنو !!
مجھے اس دنیا میں موجود ہر شے اضافی ہے ،
سواۓ تمہارے اور اس دیمک زدہ کھڑکی کے
جو میرے لئے ''تاج محل'' سے بھی زیادہ قیمتی ہے💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

بے حس قوم کا خیر خواہ ہونا بھی خودکشی ہے۔
~چی گویرا
You can cut all the flowers but you cannot keep Spring from coming💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

"دل میں جو ہے وہ سب کچھ نہیں کہا جاسکتا تو خدا نے آہیں، آنسو، لمبی نیند، ٹھنڈی مسکراہٹ اور ہاتھ کی کپکپاہٹ کو پیدا کیا"❤️
Not everything in the heart can be said, so God created sighs, tears, long sleep, cold smile and shivering hands.💜
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

مُکھ ترا بحرِ حسن ہے جاناں
زلف پُر پیچ موجِ عنبر ہے
بات میٹھی ترے لباں کی قسم
حسد انگیز ، شِیر و شکّر ہے
(ولیؔ دکنی)👍💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

دوسروں کیلئے اپنے آپ کو گراتے گراتے پتہ ہی نہیں چلتا کہ لوگ ہمیں گرا ہوا ہی سمجھ بیٹھے ہیں۔
جبکہ ہم تو اُنہیں کھونے کے ڈر سے ان کے سامنے عاجز بننا چاہتے ہیں۔
مگر بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو آپ کو کھونے سے ڈرتے ہیں🌚
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

ہمارے پرکھوں کو کیا خبر تھی!
کہ ان کی نسلیں اداس ہونگی
ادھیڑ عمری میں مرنے والوں کو کیا پتہ تھا!
کہ ان کے لوگوں کی زندگی میں،
جوان عمری ناپید ہوگی
سمے کو بہنے سے کام ہو
بڑھاپا محو کلام ہوگا
ہر ایک چہرے میں راز ہوگا
حواس خمسہ کی بدحواسی،
بس ایک وحشت کا ساز ہوگا
زمیں کے اندر آرام گاہوں میں،
سونے والے مصوروں کو کہاں خبر تھی!
کہ بعد ان کے تمام منظر، سبھی تصور
ادھورے ہونگے
دعائیں عمروں کی دینے والوں کو کیا خبر تھی
دراز عمری عذاب ہوگی۔۔۔❤
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

سورج کے فلیٹ سے
سورج نے تمہیں دیکھنے کے لیے
سمندر کے اس پار
تمہاری کھڑکی کے سامنے والا فلیٹ خرید لیا
تمہاری سائیکل کا ہینڈل تمہارے ہاتھ کی حدت جذب کرنے کو
ساری رات اوس میں بھیگے گا
فرج میں رکھی یخ بستہ بوتل سوچتی ہے
تم اپنے ہونٹوں کا دائرہ کس پرکار سے بناتی ہو
چائے کے مگ کا خیال ہے
کہ تمہیں کسی سرد ملک کی طرف چلے جانا چاہیے
میرے پاس بہت ساری باتیں ہیں اور دن کے پاس صرف چوبیس گھنٹے
لفظ بنانے والا کاریگر محبت کی لمبی چھٹی پر جا چکا ہے
کتاب حاشیہ پر لکھی نظمیں سے انتخاب 🥀
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

وہ ایسی تھی کہ
اُس سے محبت کرنے کے لیے
زندگیاں ادھار لی جا سکتی تھیں
وہ ایسی تھی کہ
اُسے سامنے بٹھا کے
تمام عمر دیکھا جا سکتا تھا
اُُس کی وہ آنکھیں
اتنی حسین تھیں
اتنی حسین کہ
ایک سو اڑسٹھ چاند راتیں
صدقہ واری جا سکتی تھیں🔥❤️ 🥀
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

تمہیں یاد تو ہوگا
جب تم بکھر سی گئی تھی؟
اور پال رکھے تھے کسی اور کے روگ
تو میں نے وحشتوں کو تیری
قہقہوں میں بدلا تھا 🖤
میں تمہاری دوسری محبت ہوں
ہاں میں وہی ہوں🥀🌝
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

نہ دید ھے ، نہ سخن ، اب نہ حَرف ھے ، نہ پیام
کوئی بھی حیلۂ تسکیں نہیں ، اور آس بہت ھے
اُمیدِ یار، نظر کا مِزاج ، دَرد کا رَنگ
تم آج کچھ بھی نہ پُوچھو ، کہ دِل اُداس بہت ھے
"فیض احمّد فیضؔ
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

امام ابن الجوزی رحمۃ اللّٰہ فرماتے ہیں۔
مجھے ایسے شخص پہ تعجب ہوتا ہے۔ جو لوگوں کے دِلوں میں گھر کرنے کی امید میں بناوٹ سے کام لیتا ہے۔ اور بھول جاتا ہے کہ لوگوں کے دل تو اللّٰه کے ہاتھ میں ہیں۔
🖤
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

Mentally Tired😒😴
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

بحر الکاہل کو وہ بھی اپنی مٹھی میں بھر سکتی ہے
وہ جو چاہے کر سکتی ہے۔۔
چاند ستارے اس کے تل پر مر سکتے ہیں
اس کو ملنے اسکے صحن اتر سکتے ہیں
وہ جو چاہے کر سکتی ہے❣️✨
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

ضروری نہیں سوشل میڈیا کا ہر رشتہ عشق و عاشقی اور ٹھرک پر منحصر ہو! ❤💯
کچھ نامعلوم رابطے ادب، احترام اور عقیدت کے بھی ہوتے ہیں۰🌼💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

ہم کبھی کسی سے پیار نہیں کرتے، ہم صرف اپنے خیال سے ہی محبت کرتے ہیں، جو ہم پسند کرتے ہیں وہ ہمارا تصور ہے ۔
فرنیڈ پیسوا✨
.
B E Z O S 👑