Damadam.pk
Jigar.G's posts | Damadam

Jigar.G's posts:

Jigar.G
 

رخصتی کے وقت دولہا اپنی کزن دولہن سے ۔۔آج کے بعد آپ کہہ کے بلانا مجھے
دولہن۔۔۔ہو گئی بکواس !!!!
چلو گاڑی میں بیٹھو اب 😂😂

Jigar.G
 

کاش کوئ لڑکی مجھے بھی بولے۔😌🙈
تم دوسری لڑکی کی پوسٹ پر نا جایا کرو مجھے اچھا نہیں لگتا🙄🙄🤪

Jigar.G
 

جس لڑکے کو برتن دھونے نہیں آتے اُسکو شادی کے خواب دیکھنے کا بھی کوئی حق نہیں😜😂🤭

Jigar.G
 

پاس بٹھا کے پیار سے روح میں زہر بھر دیا
خاک ِ سیاہ کر دیا شعلہء اعتبار سے
ظفر اقبال

Jigar.G
 

قاصد اُن سے کہنا اُن کی یاد آتی ہے
یہ بھی کہنا کہ ہم رو پڑتے ہیں
,ن م

Jigar.G
 

مر چکا ہے دل مگر زندہ ہوں میں
زہر جیسی کچھ دوائیں چاہیے
پوچھتے ہیں آپ آپ اچھے تو ہیں
جی میں اچھا ہوں دعائیں چاہیے
جون ایلیاء

Jigar.G
 

8 نومبر یومِ وفات مرشد جون ایلیا
آج وہ مر گیا جو تھا ہی نہیں!!
یوں مجھے کب تلک سہو گے تم
کب تلک مبتلا رہو گے تم
درد مندی کی مت سزا پاؤ
اب تو تم مجھ سے تنگ آجاؤ
میں کوئی مرکزِ حیات نہیں
وجہ تخلیقِ کائنات نہیں
میرا ہر چارہ گر نڈھال ہوا
یعنی، میں کیا ہوا، وبال ہوا
جون غم کے ہجوم سے نکلے
اور جنازا بھی دھوم سے نکلے
اور جنازے میں ہو یہ شورِ حزیں
آج وہ مر گیا، جو تھا ہی نہیں
جون ایلیا

Jigar.G
 

ہم کو خوشی ملی بھی تو رکھیں گے ہم کہاں؟
❤ جناب ❤
آنکھوں میں حسرتیں ہیں اور دل میں تم ہی تم

Jigar.G
 

*قدر اور وقت بھی کمال کے ہوتے ہیـــں جن کی قدر کریں وہ وقت نہیــــں دیتے اور جن کو وقت دیں وہ قدر نہیـــں کرتے*

Jigar.G
 

*_💞🌷 آج کی آخری اہم ترین بات🌷💞_*
*تم اپنی ہزار غلطیوں کے باوجود اپنے آپ سے محبت کرتے ہو لیکن دوسروں کی ایک غلطی کی وجہ سے ان سے نفرت کیوں کرنے لگ جاتے ہو یا خود غلطیاں کرنا چھوڑ دو یا دوسروں کو معاف کرنا سیکھ لو......!!!!*
💓♻️💞♻️💞♻️💞♻️💞♻️💓

Jigar.G
 

اس کے خیال کی نمود، عہد بہ عہد جاوداں
بس یہ کہو کہ جون ہے، یہ نہ کہو کہ مر گیا
برسی جانم جون

Jigar.G
 

ایک ہی فن تو ہم نے سیکھا ہے
جس سے ملئے اسے خفا کیجیئے

Jigar.G
 

بیتابیاں سمیٹ کے سارے جہان کی...
جب کچھ نہ بن سکا تو مرا دل بنا دیا...
نجمی نگینوی...

Jigar.G
 

چشم نم دل مضطرب غم آرزو غم جستجو
لیے پھر رہے ہیں نگر نگر کسی مہرباں کی امانتیں
ن۔ م

Jigar.G
 

اب گُل سے نظر ملتی ہی نہیں ، اب دل کی کلی کھلتی ہی نہیں
اے فصلِ بہاراں ، رخصت ہو، ہم لطفِ بہاراں بھول گئے
اسرالحق مجاز

Jigar.G
 

اس کو کہاں سے آئی گلابوں کی یہ مہک
میرے لبوں کے پاس وہ آیا تو ہے نہیں
شاید ہماری لکڑی کسی کام آ سکے
ہم بد نصیب پیڑوں کا سایہ تو ہے نہیں
شاہد ریاض

Jigar.G
 

کلی کلی کی چٹک دل پہ بار گزری ہے 
عجیب رنگ میں اب کے بہار گزری ہے
بجھے ستارے مگر جل رہے ہیں دل کے چراغ 
کہوں یہ کیسے شب انتظار گزری ہے
اختر جہاں انجم

Jigar.G
 

سینے پہ کب سے ہاتھ ہے اور ہٹ نہیں رہا...
میں ہجر کاٹتا ہوں مگر کٹ نہیں رہا...
بالوں میں آ گئی ہے سفیدی اور ایک تُو...
ایسا بسا ہے دل میں ذرا گھٹ نہیں رہا...
میثم علی آغا

Jigar.G
 

عجیب لوگ تھے وہ تتلیاں بناتے تھے
سمندروں کے لیے مچھلیاں بناتے تھے
مرے قبیلے میں تعلیم کا رواج نہ تھا
مرے بزرگ مگر تختیاں بناتے تھے
وہی بناتے تھے لوہے کو توڑ کر تالا
پھر اُس کے بعد وہی چابیاں بناتے تھے
فضول وقت میں وہ سارے شیشہ گر مل کر
سہاگنوں کے لیے چوڑیاں بناتے تھے
ہمارے گاؤں میں دو چار ہندو درزی تھے
نمازیوں کے لیے ٹوپیاں بناتے تھے
لیاقت جعفری

Jigar.G
 

تجھے تو یوں بھی بٹھا لیں گے لوگ آنکھوں پر...
حسین شخص ! تجھے میری کیا ضرورت ہے...
JIGAR G😂🤣🤣🤣🤣