Damadam.pk
Jigar.G's posts | Damadam

Jigar.G's posts:

Funny joke
J  : Ye dekho or janu duniya ko🤣🤣🤣 - 
Funny joke
J  : Meri ak dost ny Dunia dekhni hy ye os k liy😂😂😂😂moto - 
Jigar.G
 

خوب رکھا ہے رفاقت کا بھرم اس نے وصی
ؔ کٹ چکے ہاتھ تو پھر ہاتھ ملانے آئے ۔
وصی شاہ

Jigar.G
 

کوئی دوچار دن ہم مسکرانا چھوڑ دیں گے
اسے دل سے لگا کر فاتحانہ چھوڑ دیں گے
محبت عمر بھر تم سے کریں گے اور تم کو
بزرگوں کے کہے پر عاجزانہ چھوڑ دیں گے
معید مرزا

Jigar.G
 

آواز کس نے دی مجھے شدّت کی پیاس میں
دریا انڈیل لایا ہوں سارا گلاس میں
میں جانتا ہوں آئے گا اک روز لوٹ کر
اپنی گھٹن سے تنگ یا جینے کی آس میں
اُس کو بتا نہیں سکا دل کی اُداسیاں
تصویر ایک بھیج دی کالے لباس میں
شادی تو ایک جسم پہ قبضے کی ہے سند
جب تک محبّتیں نہ ہوں اس کی اساس میں
ہر پل جوان رہتی ہیں اُس کی محبّتیں
لگتی ہے تیس کی مجھے ہو کر پچاس میں
بچھڑے تھے جس جگہ وہاں برسوں کھڑا رہا
بدلاؤ آ سکا نہ مرے دیوداس میں

Jigar.G
 

مجھے پاگلوں سے --- دوستی کرنا پسند ہے

کیونکہ مشکل میں کوئی سمجھدار کام نہیں آتا

Social media post
J  : Post by jigar g - 
Jigar.G
 

قسمت بُری سہی پر طبیعت بُری نہیں
ہے شکر کی جگہ کہ شکایت نہیں مجھے
مرزا غالب

Social media post
J  : Post by jigar G - 
Jigar.G
 

بس آج وقت پہ سَونے کی چاہ ہے مُجھ کو
دُعا کرو کہ تَھکن خوف سے زیادہ ہو
خالد ندیم شانی

Jigar.G
 

سردیاں شروع ہو رہی ہیں 🤭
گروپ کے مین گیٹ پر اگر کسی نے
اُبلے ہوئے انڈے، 🥚
سُوپ کی رہڑی، 🍜
یا مونگ پھلی 🥜 کی رہڑی لگانی ہے تو
آج ہی اپنی CV ایڈمن کو جمع کروائیں 🤭 😁😁😁😁😁😁

Jigar.G
 

تھکنے لگتا ہوں تو آواز سی آتی ہے کوئی
اور دو چار قدم میری طرف میرے لیے
شمیم کرہانی

Jigar.G
 

جو عیاں تھا اُسے مستور کہا جانے لگا
دل کی دھڑکن کو بہت دور کہا جانے لگا
شوق نے تیرے رکھا سب سے گریزاں ایسا
رفتہ رفتہ مجھے مغرور کہا جانے لگا
یہ زمانہ ہے یہاں سب ہے چلن پر موقوف
ابنِ منصور کو منصور کہا جانے لگا
زرد جو چیز ہوئی لوگ اسے زر سمجھے
سنگ چمکا تو اسے طور کہا جانے لگا
پھوٹ نکلے گی اسی حرفِ منور سے سحر
جو میانِ شبِ دیجور - کہا جانے لگا
ایک تحریر پہ پہلے تو ہوئے ہاتھ قلم
پھر اسے زیست کا دستور کہا جانے لگا
خورشید رضوی

Jigar.G
 

سُکھی رہو اور دکھ سے مالا مال رہو
مست رہو، بدمست رہو، خوشحال رہو
ماں کہتی تھی دکھ تو رہے گا دنیا میں
جیسے سب رہتے ہیں میرے لال رہو
اکبر معصوم

Jigar.G
 

دل لگایا تو بہت دیر لگائے رکھا
اتنا دلچسپ بھی نہیں تھا کہ لگائے رکھتے
اچھا ہوا جو موبائل پرانا کھو گیا
اب بھلا کب تک کوئی تصویر چھپائے رکھتے
مہر فریب

Jigar.G
 

"ساحر لدھیانوی"
8مارچ1921-25اکتوبر1980
میری تقدیر میں جلنا ہے تو جل جاؤں گا
تیرا وعدہ تو نہیں ہوں جو بدل جاؤں گا
سوز بھردو مرے سپنے میں غم الفت کا
میں کوئی موم نہیں ہوں جو پگھل جاؤں گا
درد کہتا ہے یہ گھبرا کے شب فرقت میں
آہ بن کر ترے پہلو سے نکل جاؤں گا
مجھ کو سمجھاؤ نہ ساحرؔ میں اک دن خود ہی
ٹھوکریں کھا کے محبت میں سنبھل جاؤں گا ۔۔

Jigar.G
 

رو رہے ہو؟ اے مرے حال پہ ہنسنے والے
اب تو سمجھے ہو نا یہ درد کہاں ہوتا ہے؟
۔
اب تو "ہنسنے" پہ بھی اشعار نہیں کہتا میں
ایسا کرنے سے بھی وحشت کا زیاں ہوتا ہے
۔
آپ کے سر کی قسم میں نہیں پیتا سگرٹ
دل سلگتا ہے تو کمرے میں دھواں ہوتا ہے
۔
امیر سخن

Jigar.G
 

نہ رکتے ہیں آنسو نہ تھمتے ہیں نالے
کہو کوئی کیسے محبت چھپا لے
کرے کوئی کیا گر وہ آئیں یکایک
نگاہوں کو روکے کہ دل کو سنبھالے
چمن والے بجلی سے بولے نہ چالے
غریبوں کے گھر بے خطا پھونک ڈالے
قیامت ہیں ظالم کی نیچی نگاہیں
خدا جانے کیا ھو جو نظریں اُٹھالے
کروں ایسا سجدہ وہ گھبرا کے کہہ دیں
خدا کے لیے اب تو سر کو اُٹھا لے
ٍتمہیں بندہ پرور ہمیں جانتے ہیں
بڑے سیدھے سادھے بڑے بھولے بھالے
بس اتنی سی دوری یہ میں ہوں یہ منزل
کہاں آکے پھوٹے ہیں پاوں کے چھالے
قمر میں ھوں مختار تنظیمِ شب کا
ہیں میرے ہی بس میں اندھیرے اجالے
استاد قمر جلالوی

Jigar.G
 

تمہیں تو لاکھ تک آتی ھے گنتی
کروڑوں خامیاں ہیں میرے اندر.
مرجان

Jigar.G
 

میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئ اور ہے...
سر_آئینہ میرا عکس ہے پس_آئینہ کوئ اور ہے....