Damadam.pk
Jigar.G's posts | Damadam

Jigar.G's posts:

Jigar.G
 

خدا کرے مری حالت کبھی درست نہ ہو
خراب حال پہ اُس کی ہنسی کمال کی ہے
انعام کبیر

Jigar.G
 

خراب حال ھوا دل، کوئی نہیں آیا
کھنڈر میں کون ٹھکانہ بنائے، پاگل ھے؟
میں اپنے آپ کو سمجھاتے ھوئے کہتا ھوں
ترا خیال اسے کیسے آئے، پاگل ھے؟
مقدؔاد

Jigar.G
 

جو ترے لمس کے سائے سے بھی محروم ہوئے
ایسے ہاتھوں کی یتیمی کا بڑا دکھ ہے مجھے
ن م

Jigar.G
 

ہزاروں طرح اپنا درد ہم اس کو سناتے ہیں
مگر تصویر کو ہر حال میں تصویر پاتے ہیں
بجھا دے اے ہوائے تند مدفن کے چراغوں کو
سیہ بختی میں یہ اک بد نما دھبہ لگاتے ہیں
مرتب کر گیا اک عشق کا قانون دنیا میں
وہ دیوانے ہیں جو مجنوں کو دیوانہ بتاتے ہیں
اسی محفل سے میں روتا ہوا آیا ہوں اے آسی
اشارے میں جہاں لاکھوں مقدر بدلے جاتے ہیں
آسی الدنی

Jigar.G
 

اتنے پیارسے چاھا جائےتو پتھر بھی اپنےھوجاتے ھیں...
::"دوست"::
ناجانے یہ مٹی کے انسان اتنےمغرور کیوں ھوتےھیں...????
Jigar G

Jigar.G
 

مسکراتے ہیں تو دکھ صاف نظر آتا ہے
اب ترے ہجر کے ماروں سے اداکاری گئی
عدیل عادی

Jigar.G
 

ایک_طرف_لمبی_اُمیدیں🤔
اور_ایک_طرف
کُلُّ نَفْسٍ ذَاْئِقَتُ اْلْمَوْت...A😔

Jigar.G
 

مکمل خود کو ڈھک لیجے اگر عزت بچانی ہے
کہ آنکھیں بھی دکھانے سے غلط پیغام جاتے ہیں
صباحت عروج

Jigar.G
 

وہ اتنی خوبصورت ہے کہ اُسے دیکھو تو
ایسا لگتا ہے پرستاں کی پری ہے وہ
میں اِس لئے بھی اُسے بے وفا نہیں کہتا
کہ پہلی بار " کسی اور " پہ مری ہے وہ
اسد منٹو

Social media post
J  : Post by jigar g - 
Jigar.G
 

ان سے ملن کی شام گھڑی دو گھڑی رہی
اور پھر جو رات آئی تو برسوں کھڑی رہی
شام وصال درد نے جاتے ہوئے کہا
کل پھر ملیں گے دوست اگر زندگی رہی

Jigar.G
 

توڑے ہیں جس نے خواب مرے بے حسی کے ساتھ
یہ کون شخص آنکھ کی تہہ میں مکیں ہوا
اک دوسرے سے دور ہوئے، اس قدر ہوئے
یعنی تُو آسمان ہُوا _____ میں زمیں ہُوا
Jigar G

Jigar.G
 

سادہ مزاج ہوں مجھے سادگی پسند ہے🔥
تخلیق خدا ہوں مجھے عاجزی پسند ہے💞
Jigar G

Jigar.G
 

ہم کو دیکھنے آج جو وہ چھت اپنی پہ آئ ہے...
دعائیں دیتے ہیں اس کو بھی جس نے چھت بنائ ہے...
Jigar G

Jigar.G
 

جی میں آتا ہے کہ لب سی لیں ہمیشہ کے لیے
سانس لیتے ہیں تو ہر سمت دھواں ہوتا ہے
بھول جانا اسے مشکل تو نہیں ہے لیکن
کام آساں بھی مگر ہم سے کہاں ہوتا ہے؟
فاخرہ بتول

Jigar.G
 

اُسی کے نام سے لفظوں میں چاند اُترے ہیں
وہ ایک شخص کہ دیکھوں تو آنکھ بھر آئے
امجد اسلام امجد

Jigar.G
 

اپنے ھونٹوں پر ، سجانا چاھتا ھُوں
آ ، تجھے میں گنگنانا چاھتا ھُوں
کوئی آنسو ، تیرے دامن پر گِرا کر
بُوند کو ، موتی بنانا چاھتا ھُوں
تھک گیا میں ، کرتے کرتے یاد تجھ کو
اب تجھے میں ، یاد آنا چاھتا ھُوں
چھا رھا ھے ، ساری بستی میں اندھیرا
روشنی کو ، گھر بلانا چاھتا ھُوں
آخری ھِچکی ، تیرے زانو پہ آئے
موت بھی میں ، شاعرانہ چاھتا ھُوں
ن۔۔م

Jigar.G
 

دنیا جسے کہتے ہیں ، جادو کا کھلونا ہے !!
مل جائے تو مٹی ہے کھو جائے تو سونا ہے
Jigar G

Jigar.G
 

میرے بس میں نہیں ورنہ قدرت کا لکھا ہُوا کاٹتا
تیرے حصے میں آئے بُرے دن کوئی دوسرا کاٹتا
تہذیب حافی

Jigar.G
 

تیرا زمین پر چلنا مُجھے پسند نہیں
ذرا ٹھہر ، میں دل و جاں کی صفّ بِچھاتا ہوں
تمام عِلم کی رُوحِ رواں مُحبّت ہے
یہی پڑھا ہے ہمیشہ یہی پڑھاتا ہوں
نا معلوم