تم نہیں تھے،تو کچھ نہیں تھا مجھے
تم نہیں ہو،تو اب اذیت ہے
رو بھی سکتا نہیں ہوں کھل کر میں
مرد ہونا بھی کیا مصیبت ہے
منیر انجم
For u my cute🙈
بَس ایک لمحے میں دِل کی قِیمت نِکال دی تھی , مِثال دی تھی
کہ خاک لے کر ھَوا میں اُس نے اُچھال دی تھی , مِثال دی تھی
تُمہاری آنکھوں کا پُوچھتے ھیں یہ سَب سِتارہ شناس مُجھ سے
بتا بتا کر مَیں تھک گیا ھُوں , مِثال دی تھی , مِثال دی تھی
Jigar g for moto
باتیں سنا رہا ہے جو ہر تیسرا مجھے
پڑنا ہے ایسے فرق بھلا کون سا مجھے
اس نے وفا، خلوص، محبت کے بارے سب
کہنا تو تھا کسی سے مگر کہہ دیا مجھے
زین شکیل
اسے نہیں میں اپنا شعر دیکھتا ہوں اب رضی
کہ اس کا سارا حسن میری شاعری میں آگیا
رضی الدین رضی
مجھے اذیتیں آتی ہیں راس ، تیرے دئیے
یہ چند روگ مرا کیا بگاڑ سکتے ہیں
یہ صرف لوگ ہیں کومل کوئی خدا تو نہیں
بھلا یہ لوگ مرا کیا بگاڑ سکتے ہیں
کومل جوئیہ
غم مٹاتے رہے ہمیشہ ہم
مسکراتے رہے ہمیشہ ہم
اس کی آواز من کو کیا بھائی
گنگناتے رہے ہمیشہ ہم
غازی عظیم
ھارنے میں ، اِک انا کی بات تھی
جیت جانے میں ، خساره اور ھے
سُکھ کے موسم ، انگلیوں پر گن لیے
فصلِ غم کا گوشوارہ ، اور ھے
”پروین شاکر“
..وڈے کرم ھن شاکررب سائں دے۔۔۔۔
متاںسمجیں نکھڑ کے رل گے ھاں۔۔۔۔
on doston k naam jinho ny chorh diya😄😄
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain