Damadam.pk
Jigar.G's posts | Damadam

Jigar.G's posts:

Jigar.G
 

رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی
جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے
جیسے صحراوں میں ہولے سےچلے بادِ نسیم
جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آجائے
فیض احمد فیض

Jigar.G
 

افواہ تھی کہ میری طبعیت خراب ہے
لوگوں نے پُوچھ پُوچھ کے بیمار کردیا
دو گز سہی یہ مری ملکیت تو ہے
اے موت! تُو نے مجھکو زمیں دار کردیا

Sach hy na??? Jaaaa
J  : Sach hy na??? Jaaaa - 
Social media post
J  : Post by jigar - 
Teri ak jhalak k naam Kia.... Sab ehd wafa k naam Kia...

Hate you jaa. Sheral roy😉
J  : Teri ak jhalak k naam Kia.... Sab ehd wafa k naam Kia... Hate you jaa. - 
Jigar.G
 

اعمال زندگی __ تو کس سے چھپا رہا ہے
جس کو حساب دینا ہے وہ سب جانتا ہے
ع۔ف۔

Jaa hy himat???
J  : Jaa hy himat??? - 
For u jaa
J  : For u jaa - 
For someone 😢
J  : For someone 😢 - 
Jigar.G
 

نہ کوئی فال نکالی نہ استخارہ کیا
بس اک صبح یونہی خلق سے کنارہ کیا
نکل پڑیں گے گھروں سے تمام سیارے
اگر زمین نے ہلکا سا اک اشارہ کیا
جو دل کے طاق میں تو نے چراغ رکھا تھا
نہ پوچھ میں نے اسے کس طرح ستارہ کیا
پرائی آگ کو گھر میں اٹھا کے لے آیا
یہ کام دل نے بغیر اجرت و خسارہ کیا
عجب ہے تو کہ تجھے ہجر بھی گراں گزرا
اور ایک ہم کہ ترا وصل بھی گوارا کیا
ہمیشہ ہاتھ رہا ہے جمال آنکھوں پر
کبھی خیال کبھی خواب پر گزارہ کیا
جمال احسانی

Jigar.G
 

ملتی ہے زندگی میں محبت کبھی کبھی
ہوتی ہے دلبروں کی عنایت کبھی کبھی
شرما کے منہ نہ پھیر نظر کے سوال پر
لاتی ہے ایسے موڑ پہ قسمت کبھی کبھی
کھلتے نہیں ہیں روز دریچے بہار کے
آتی ہے جان من یہ قیامت کبھی کبھی
تنہا نہ کٹ سکیں گے جوانی کے راستے
پیش آئے گی کسی کی ضرورت کبھی کبھی
پھر کھو نہ جائیں ہم کہیں دنیا کی بھیڑ میں
ملتی ہے پاس آنے کی مہلت کبھی کبھی
ساحرؔ لدھیانوی

Jigar.G
 

آگ ہو تو جلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
برف کے پگھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
چاہے کوئی رک جائے، چاہے کوئی رہ جائے
قافلوں کو چلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
چاہے کوئی جیسا بھی ہمسفر ہو صدیوں سے
راستہ بدلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
یہ تو وقت کے بس میں ہے کہ کتنی مہلت دے
ورنہ بخت ڈھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
موم کا بدن لے کر دھوپ میں نکل آنا
اور پھر پگھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
سوچ کی زمینوں میں راستے جدا ہوں تو
دور جا نکلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
فرحت عباس شاہ

Jigar.G
 

رنگ و رس کی ہوس اور بس
مسئلہ دسترس اور بس
یوں بُنی ہیں رگیں جسم کی
ایک نس ٹس سے مس اور بس
سب تماشائے کن ختم شد
کہہ دیا اس نے بس اور بس
کیا ہے مابینِ صیاد و صید
ایک چاکِ قفس اور بس
اس مصور کا ہر شاہکار
ساٹھ پینسٹھ برس اور بس
عمار اقبال

Jigar.G
 

مصلحت کے خدا کا کہنا ہے چُپ رہو تُم
میں چُپ گروں کی حرام کاری سے ڈر رہا ہوں
جب سے لفظوں پے مولوی نے دم کیا ہے
میں اپنے لہجے کی خشک سالی سے مَر رہا ہوں
#خلیل الرحمٰن قمر

Jigar.G
 

آنکھوں کا رنگ، ________بات کا لہجہ بدل گیا
وہ شخص ایک شام میں ،______, کتنا بدل گیا
اٹھ کر چلا گیا _______کوئی وقفے کے درمیاں
پردہ اُٹھا تو سارا ____________تماشا بدل گیا
حیرت سے سارے لفظ____, اُسے دیکھتے رھے
باتوں میں اپنی بات کو ،_______, کیسا بدل گیا
آنکھوں میں جتنے اشک تھے،__جگنو سے بن گئے
وہ مُسکرایا ، اور _______ ,میری دُنیا بدل گیا
شاید وفا کے کھیل سے ،_____ اُکتا گیا تھا وہ
منزل کے پاس آ کے ، ________جو رستہ بدل گیا
امجد اسلام امجد🥀

Jigar.G
 

دوریاں بڑھا کر کیا ملا تمھیں.. رھتے تو آج بھی میرے دل میں ھو۔
ن۔م

Jigar.G
 

یہ کیا کہ ہجر پڑتے ہی رونے لگے ہو تم
لازم نہیں تھا عشق میں تم کامیاب ہو
کھوئے ہوے حواس کہاں ملتے ہیں میاں
جب کھونے کی وجہ بھی کسی کا شباب ہو
عمیر ضارب

Jigar.G
 

بھول بھی جاؤ بیتی باتیں
ان باتوں میں کیا رکھا ہے
چپ چپ کیوں رہتے ہو ناصر
یہ کیا روگ لگا رکھا ہے

Jigar.G
 

تو وہ منظر ہے کہ ہر لحظہ حسین تر، اور میں،
ھائے وہ خط کہ جسے آگ لگا دی جائے،
شاعر؟؟؟؟

Jigar.G
 

ہمارے دل میں ہی رہتی تو کتنا اچھا تھا
کہ آسماں میں بھٹکتی رہی بیچاری دعا
وہ حال تھا کہ میں سر کو جھکا کے سجدے میں
خدا سے پوچھ رہا تھا ، "خدا! ہماری دعا؟"
Jigar g