بارش میں بھیگنے کے ، زمانے گُزر گئے...
وہ شخص میرے شوق، چُرا کر چلا گیا.💔💔💔
وہ آئے گھر میں ہمارے، خدا کی قدرت ہے...
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں...
💞💞
میں اب کے لوٹا تو صدیوں کی عمر لاؤں گا
کہ تیرے ساتھ مجھے ، مختصر نہیں رہنا...💔💔
حسرتیں زیست کو گھیرے میں لئے رکھتی ہیں
خستہ دِیوار سے چِمٹے ہوئے جالوں کی طرح۔
رہ گئے کس جگہ نہیں معلوم!
منزلوں تک جو ساتھ ساتھ آئے!
💞💞
اِس مصیبت کا، نہ ہے کوئی مداوا نہ علاج
کیا بُرا روگ ہے دل دے کے پریشاں ہونا
💔💔
تنہا رہتا ہوں میں دن بھر بھری دنیا میں💞💞
دن بُرے ہوں تو پھر احباب کہاں آتے ہیں
کِسی کی مُسکراہٹ سے اُسے خُوشحال مت سمجو
یہاں کُچھ شَاد چہرے درد کے عُنوان ہوتے ہیں
تم زمانے کی راہ سے آئے
ورنہ سیدھا تھا راستہ دل کا۔!!😊
دریا کے کنارے کهڑی سوچ رہی ہیں آنکهیں ....!
آخر کتنا وقت لگے گا سارے خواب بہانے میں ...!!
اپنے سائے میں ___ خار پالتے ہیں ....!
کتنی اونچی ہے ___ ذات پهولوں کی ...!!
نہ جانے کون سا ہے اسم اعظم اس کے پاس ..
ہر ایک دل کا وہ دروازہ کهول لیتا ہے .. ..... !!
یہ جو پتهر ہے آدمی تها کبهی
اس کو کہتے ہیں انتظار میاں ...!
ذرا سی دیر میں اترے گا جب خمار جہاں ....
اس ایک شخص نے بے حد پکارنا ہے مجهے....!!
جیتے جی مارے جاتے ہیں
جو__محبت میں ہارے جاتے ہیں
#
وقت الٹ دے نہ بساط ہستی
چال ہم چلتے ہیں ہر بار غلط
وہ بھی کچھ زد پہ اتر آے ہیں
ہم بھی کچھ کرتے ہیں گفتار غلط💖
تم جو مصروف زمانہ ہو تو
ہم بھی راستے میں پڑے تھوڑی ہیں........💞💞
ہم پر اترے ہیں ہمیشہ حوصلے کمال کے
لوگ منتظر ہی رہے ہر بار ہمارے زوال کے🔥💕💕
میں نے کہا کہ رنگوں سے عشق ہے مجھے
پھر زمانے نے ہر رنگ دکھایا مجھے💖💖
زندگی میں کئی بار
ہم بنا غلطی کے بھی
غلطی مان لیتے ہیں
ڈر ہوتا ہے کوئی اپنا ہم سے روٹھ نہ جائے💞💞💞
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain