کسی کا عشق، کسی کا خیال تھے ہم بھی گئے دنوں میں بہت با کمال تھے ہم بھی . ہماری کھوج میں رہتی تھیں تِتلیاں اکثر کہ اپنے شہر کا حسن و جمال تھے ہم بھی . زمیں کی گود میں سر رکھ کر سو گئے آخر تمہارے عشق میں کتنے نِڈھال تھے ہم بھی . پروین شاکر
میں نے تمھیں محسوس کیا ھے صبح کی ٹھنڈ میں اٹھتے ھی آجانے والے خیال میں چائے کی خوشبو میں اسکی ھر اک چسکی میں دوپہر کے سکون میں شام کی خاموشی میں رات کی بڑھتی ھوئی خنکی میں یونہی ڈھیروں آ جانے والے خیالوں میں سوچوں کی ھر اک سوچ میں بے شمار یادوں میں
اپنے جانو مانو کو سستے ناموں سے نہ پکاریں جیسے میرا شونا،، میرا جانو ،،بےبی ،،شوگر،،چاکلیٹ سویٹ کینڈی،بسکٹ،،کیک وغیرہ 😋😋😋😋 یہ نام ویلیو کم کرتے ہیں 😝 یہ چیزیں تو 100 یا 1000 روپے میں بھی مل جاتی ہیں🤨😩 نیا سوچیں اپنے انکو کو مہنگے ناموں سے پکاریں 😁😁جیسے۔۔ میرا پیٹرول،، میرا ڈیزل،، میرا آئی فون،، میرا ہیلی کاپٹر😂😂😂 میرا اے سی،، میرا تیل کا کنواں،، میرا محل،، میری فیکٹری ،🤣🤣🤣 محبوب کی ویلیو بڑھائیں۔ زندگی کو آسان بنائیں۔۔۔ اور ہاں موسم کے حساب سے محبوب کو چلغوزہ بھی کہہ سکتے ہیں 😛😂😂
تیری آنکھوں کے دریچوں سے گذارے جاتے تو مرے خواب یوں بے موت نہ مارے جاتے اک روایت کی طرح ہم بھی زمیں پر اترے پوچھا جاتا تو ترے دل پہ اتارے جاتے مانا تھی شرطِ وفا نام چھپایا جاتا میری جانب مری جاں کچھ تو اشارے جاتے ایک ہی دل تھا سو اس کو تو فدا ہونا تھا ہوتے دس بیس بھی گر تم پہ ہی وارے جاتے یہ یقیں ہم کو ہے بھولا وہ نہیں ہو گا ہمیں جانے کس نام سے اب ہم ہیں پکارے جاتے اے محبت ! تجھے پھر کون محبت کہتا تیرے مارے بھی جو آسانی سے مارے جاتے ان کو روکو نہ جو کہتے ہیں انہیں کہنے دو ہم اسی شر سے تو ہیں، یار سنوارے جاتے ہم ہر اک بار سمجھتے ہیں نیا کچھ ہو گا ہم سے خوش فہم یہاں ٹھیک ہیں مارے جاتے بس یہی سوچ کے ابرک نہ ترے ساتھ چلے ہم ترے ساتھ جو چلتے تو کنارے جاتے اتباف ابرک