ستم کا آشنا تھا وہ سبھی کے دل دکھا گیا
کہ شامِ غم تو کاٹ لی سحر ہوئی چلا گیا
ہوائے ظلم سوچتی ہے کس بھنور میں آگئی
وہ اک دیا بجھا تو سینکڑوں دیئے جلا گیا
سکوت میں بھی اس کے اک ادائے دل نواز تھی
وہ یارِ کم سخن کئی حکائتیں سنا گیا
اب اک ہجومِ عاشقان ہے ہر طرف رواں دواں
وہ اک رہ نورد خود کو قافلہ بنا گیا
دلوں سے وہ گزر گیا شعاعِ مہر کی طرح
گھنے اداس جنگلوں میں راستہ بنا گیا
کبھی کبھی تو یوں ہوا ہے اس ریاضِ دہر میں
کہ ایک پھول گلستاں کی آبرو بچا گیا
شریک بزمِ دل بھی ہیں چراغ بھی ہیں پھول بھی
مگر جو جانِ انجمن تھا وہ کہاں چلا گیا
اٹھو ستم زدو! چلیں، یہ دکھ کڑا سہی، مگر
وہ خوش نصیب ہے یہ زخم جس کو راس آگیا
یہ آنسووں کے ہار ، خوں بہا نہیں ہیں دوستو
کہ وہ تو جان دے کے قرض دوستاں چکا گیا..!
مونږ که ســـاده یو خو سیـــده خلک یو .
په رنګ بدرنګ، په زړه ښایسته خـلک یو .
Achaa chaltii hunn duaoo mee yaad rakhnaa ....
Tataa byee byee ALAH Hafiz nd good ni8..
روز ناکام آرزو کرنا
دل کو اپنے لہو لہو کرنا
جب تمھیں دیکھنا ہو آئینہ
تو مجھے اپنے روبرو کرنا
شمعِ محفل کہیں نہ بن جانا
یوں نہ برباد آبرو کرنا
تجھ کو رسوا کرے نہ اے ہمدم
جا بہ جا میری گفتگو کرنا
اپنے کردار کو سنوارو تم
خود کو چاہو جو خوب رو کرنا
جس کو چاہا تھا تو نے دل سے کبھی
اس کا چرچا نہ کو بہ کو کرنا
اس کے قدموں پہ جھک گئی منزل
جس نے سیکھا ہے جستجو کرنا
آج یادوں نے دی ہے پھر دستک
آج دل کو ہے پھر لہو کرنا
حشر میں اس حقیر شامؔا کو
میرے ﷲ سرخ رو کرنا
بہت گہرے خیالوں میں _ محبّت کے حوالوں میں
تمہارا نام آ جانا _مجھے اچھا سا لگتا هے ..🖤
چراغ جلتا نہیں، لیکن۔۔۔۔۔۔ جلا رہی ہوں ♥️☑️
میں اک شخص کو محبت کرنا سیکھا رہی ہوں
محسن نقوی
وہ اجنبی اجنبی سے چہرے وہ خواب خیمے رواں دواں سے...
بسے ہوۓ ہیں ابھی نظر میں سبھی مناظر دھواں دھواں سے...
یہ عکس داغ شکست پیماں ، وہ رنگ زخم خلوص یاراں...
میں غمگساروں میں سوچتا ہوں کہ بات چھیڑوں کہاں کہاں سے...
یہ سنگ ریزے عداوتوں کے وہ آبگینے سخاوتوں کے...
دل مسافر قبول کر لے ملا ہے جو کچھ جہاں جہاں سے...
بچھڑنے والے بچھڑ چلا تھا تو نسبتیں بھی گنوا کےجاتا...
تیرے لیے شہر بھر میں اب بھی میں زخم کھاؤں زباں زباں سے...
میری محبت کے واہموں سے پرے تھا تیرا وجود ورنہ...
جہاں جہاں تیرا عکس ٹھرا ہو کے آیا وہاں وہاں سے...
ابھی محبت کا اسم اعظم لبوں پہ رہنے دے جان محسن...
ابھی ہے چاہت نئی نئی سی ابھی ہیں جذبے جواں جواں سے...
خودکشی کی جائے یا خود سازی میں جیا جائے
محبوب جب منافق ہو بتاؤ کیا کیا جائے. 💔
کیا کروں ساتھ رہوں یا کنارہ کر لوں،
دل کہتا ہے استخارہ کر لوں،
استخارہ کہتا ہے کنارہ کر لوں؛
دل کہتا ہے کہ پھر سے استخارہ کر لوں💔
Tataa byee byee Allah Hafiz good ni8 ...dmadam waloo
بہت تھا خوف جس کا پھر وہی قصا نکل آیا
مرے دکھ سے کسی آواز کا رشتا نکل آیا
وہ سر سے پاؤں تک جیسے سلگتی شام کا منظر
یہ کس جادو کی بستی میں دل تنہا نکل آیا
جن آنکھوں کی اداسی میں بیاباں سانس لیتے ہیں
انہیں کی یاد میں نغموں کا یہ دریا نکل آیا
سلگتے دل کے آنگن میں ہوئی خوابوں کی پھر بارش
کہیں کونپل مہک اٹھی کہیں پتا نکل آیا
پگھل اٹھتا ہے اک اک لفظ جن ہونٹوں کی حدت سے
میں ان کی آنچ پی کر اور بھی سچا نکل آیا
گماں تھا زندگی بے سمت و بے منزل بیاباں ہے
مگر اک نام پر پھولوں بھرا رستا نکل آیا
زما په نشتون يې سندرې وکړې
ياران په ما پسې خفه چرته وو
👇👇
Durkhanaii
Assalam alaikommm....
Bhott khoshh haii tereeeeee bareeee maii jb see sochnaaa choraa...❤
تم نے مرجھائے ہوئے پھول کبھی دیکھے ہیں..
دل کی قبروں پہ پڑے..
ہجر کی لاش کی آنکھوں پہ دھرے..
تم نے اکتائے ہوئے خواب کبھی دیکھے ہیں..
درد کی پلکوں سے لپٹے ہوئے..
گھبرائے ہوئے..
تم نے بے چین دعائیں کبھی دیکھی ہیں.......؟؟
محبت کے کناروں پہ بھٹکتی پھرتی..
تم نے دیکھا ہے مجھے..
کیا کبھی دیکھا ہے مجھے...؟؟
کچھ ایسا ہو ____ یہ شام ڈھلے
کوئی ہاتھ میں تھامے ہاتھ میرا
کوئی لے کے مجھ کو ساتھ چلے
کوئی بیٹھے __ میرے پہلو میں
میرے ہاتھ پر __اپنا ہاتھ دھرے
اور پونچھ کے آنسو آنکھوں سے
وہ دھیرے سے ____یہ بات کہے
یوں تنہا چلنا ___ٹھیک نہیں ہے
کیا ہم بھی تمہارے ساتھ چلیں؟
ہم بھی کیا تمہارے ساتھ چلیں؟

میرے چپ رہنے سے ناراض نہ ہوا کرو🙄
دراصل خوبصورت لوگ کم بولا کرتے ہے۔۔۔😜🙈😍😁
Assalam o alaikomm ... sngaa chal haii damadam waloo
💔بھول سکتےہو تو بھول جاؤ، اجازت ہے تمہیں ...!!
💞
💔نہ بھول پاؤ تو لوٹ آنا ایک اور اجازت ہے تمہیں ...!!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain