میں تعلق ایک گاؤں سے ہے جہاں آج بھی خون کے بدلے خون اور سر کے بدلے سر تن سے جدا کرنے کے باتیں کرتے ہیں ۔پر میں ان سے تھوڑا سا مختلف سوچتا ہوں ۔طاقت کی بنیاد پر لوگوں کے جسموں پر تو حکومت کی جا سکتی ہے پر دلوں پر نہیں ۔اور میں دلوں پر حکومت کا قائل ھوں ۔
حضرت آدم کو کھنکھناتی مٹی سے تخلیق کیا گیا اور پھر روح پھونکی گئی ۔جبکہ حضرت ہوا کو حضرت آدم کی بائیں طرف کی پسلی سے پیدا فرمایا گیا ۔ یہ فطرت کی بات ھے کہ آپ جس سے پیدا ہوئے ہو اس سے زیادہ پیار آپ اس کو کرتے ہو جو آپ سے پیدا ہوا ہو ۔یہی وجہ ہے کہ بنت ہوا ہر بات پر روٹھ جاتی ھے اور ابن آدم اسے مناتا رہتا ھے