ہتھیلیوں پر حنا لگا کر ,اگر میں بیٹھوں حضورِ والا,
تو رُخ پہ اُڑتی شریر زُلفیں,اگر سنواری, ,تو میں تمہاری!
لگائیں بازی محبتوں کی
میرا یہ دعوٰی کہ جیت میری,
جو ہارنے میں لگوں,
تُو بازی پلٹ دے ساری,
تو میں تمہاری!
نہر نہ کھودو,نہ خاک چھانو,
نہ بانسُری کی دھنیں سناو,
جو سن سکو قہقہوں میں تم میری آہ و زاری,
تو میں تمہاری!
قدم جو رکھوں زمیں پہ اپنے
تو پھول بکھرے ہوں رہگزر میں
ہنسی پہ میری نہال ہو کے,,ہو صدقہ واری,
تو میں تمہاری!
نہ لعل و گوہر, نہ تختِ شاہی
زمین زیور نہ صدقہ وارو,
غزل کو پڑھ کے جو تم نے میری نظر اُتاری
تو میں تمہاری!!
میں تُمہیں اُس کی امان میں دیتی ہُوں
جِس نے ہمارے دِلوں میں ایک دُوسرے کی مُحبت ڈالی ❤️
تھام کر ہاتھ تکلم ہو نگاہوں سے کبھی
ثبت ماتھے پہ کبھی مہرِ محبت کرنا
آج پھر سے ہے طبیعت میری ناساز بہت
کیا تیرا فرض نہیں؟ آ کے عیادت کرنا؟
جب میں نے خود کو بدلتے ، لوگوں سے بیزار ہوتے دیکھا تو میرے آدھے مسائل حل ہو گئے ۔ 🙂
سب سے اہم بات پھر مُجھے کسی کے بدلنے کی شکایت نہیں رہی !
میں نے جان لیا کہ ہم تھک ہار کے آخری راہ فرار کی لیتے ہیں🥀
مجھے ڈر لگتا تھا ۔
وقتی چاہتوں سے ۔
دو پل کے سہاروں سے ۔
پل بھر کی محبت سے ۔
مل کے بچھڑ جانے سے ۔
دل کے ٹوٹ جانے سے ۔
راستے بھول جانے سے ۔
اپنوں کے روٹھنے سے ۔
رویوں کے بدلنے سے ۔
جذبات سے عاری لوگوں سے ۔
زیست کے جھمیلوں سے ۔
اور تقدیر کے کھیلوں سے _🥀❤
💔
تمہیں ترس آ جائے _____ تو الگ بات ہے !!!!
لیکن میں تیرے ستم پہ اُف تک نہیں کرونگی
بعض اوقات
کسی شخص کی محبت ہمارے دل کو تھکا دیتی ہے۔
جب دل مکمل تھک جائے، تو روح تھکنے لگتی ہے!
اور دل و روح مکمل تھک جائیں، تو جسم ٹوٹنے پھوٹنے لگتا ہے،
روح بھی بیمار ہو جاتی ہے۔
کوئی کہتا ہے
علاج کروا لو!
کوئی کہتا ہے دم کروا لو!
دعا کرا لو۔۔!
اور محبت میں تھکے ہوئے اس انسان کی بس اتنی سی تمنا ہوتی ہے
کہ کوئی اس کے مسیحا سے کہہ دے کہ اسکی فکر کر لے
بس۔۔۔۔۔
اور وہ اتنے میں ہی آرام پا کر مکمل صحتیاب ہو جائے۔
من پسند شخص کی محبت کی کمی، پوری دنیا کے لوگ مل کر بھی پوری نہیں کر سکتے۔
انا پرست کو محبت ہو ہی نہیں سکتی
مگر جو محبت انا پرست کرتے ہیں ویسی محبت کوئی اور کر ہی نہیں سکتا
کیونکہ وہ لوگ جھکتے نہیں ہیں
اور جب وہ جھکتے ہیں تو اپنا سب کچھ ہار کر جھکتےہیں
کیونکہ ان کہ پاس کھونے کو ایک شخص کے علاوہ کوٸی نہیں ہوتا
اگر تم تنہا ہو تو قابلِ رشک ہو
کیونکہ تنہائی بہتر ہے۔۔۔
ایسے اپنوں سے جو
پل میں پرایا کر دیں
ایسے دوستوں سے جو
تم کو سمجھ نہ سکیں
اور ایسی محبت سے
جو رُسوا کر دے
تو اے تنہائی سے اُکتائے ہوئے شخص
سُنو ! کہ تم قابل رشک ہو
ہر دو لوگوں کے درمیان تعلق محبت نہیں ہوتا
کچھ لوگ ہمیں پسند آتے ہیں ، ان کے الفاظ کی وجہ سے کیونکہ وہ ہمارے حالات سے جڑتے ہیں ♥️
کچھ لوگوں کی سوچ ہمیں پسند آتی ہے
کیونکہ وہ ہمیں امید کی روح بخشتے ہیں ♥️
اور کچھ لوگ ہمیں پسند آتے ہیں کیونکہ
وہ ہمیں اپنی مسکراہٹ سے خوش کر دیتے ہیں ♥️
لیکن محبت ... وہ ایک چیز ہے جو دل کو چھوتی ہے
اور جسے روح محسوس کرتی ہے اور جس میں ذہن مشغول ہو جاتا ہے
خوش قسمتی ہےجنہیں یہ مل جائے ..🥀🙌🏻❤️
♥️🥀
.
.
مجھے تو اس بات کی ٹینشن لگی ہوئی 🥺
میری شادی والے دن میرا موبائل کون چلائے گا 🙁🙁🙁
احساس کی قِیمتیں نہیں ہُوا کرتیں
نہ ہی یہ بازاروں میں بِکتا ہے
بلکہ یہ محسوس ہوتا ہے
صرف انہیں!!!!
جو آنکھیں نم اور دل نرم رکھتے ہیں
نرم مٹی میں ہی پودا پروان چڑھتا ہے
پتھریلی زمینوں کے مقدر میں جھاڑیاں اگتی ہیں...
🍁
کسی کو تکلیف میں دیکھ کر ضرور ہنسیں
تاکہ وہ اپنی پریشانی بھول کر آپکو گالیاں دینے میں مصروف ہوجائے 😂🤣🤣
لوگوں کے ساتھ زیادہ میل جول رکھنا...اذیت کا بعث ہوتا ہے...!!!
میری پوسٹوں کو لاڈ پیار سے پڑھیں🤭🙈
لیکن 🤸🙋
میرے پیار کے چکر میں نہ پڑی
پلیززززز
_میـــری کائنـــات میـــں کوئـــی ستـــارے ہیـــں زیـــر گـــردش میـــں اور میـــں جـــس کـــی گردشـــوں میـــں ہـــوں وہ چانـــد تـــم ہـــو
____ مشورہ درکار
اگر ہمیں ایک ٹائم پہ دو لوگ پسند کرنے لگیں مطلب کے ایک کو ہم پسند ہوں اور دوسرا ہماری پسند ہو ___،
جسے ہم چاہیں وہ ہمیں فارگرانٹڈ لینا شروع کر دے اور جو ہمیں چاہے وہ ہم پہ جان دینے کو تیار ہو تو ہمیں کس کو چُننا چاہیئے اپنے لئیے ___؟ 🥀
_" مُـجـھے ایِـسا شَـخّـص کَـبھـی نِـہیں مِـلا جُـو مُـجـھے کُـھـونِـے سِـے ڈَرتَـا ہُـو ✨🪐"_
دن گزرتے جا رہے ہیں لیکن کہیں بھی ایسی کوئی بات نظروں سے نہیں گزری کہ جس سے لگا ہو کے اسے ایک پل بھی میری یاد آئی ہوگی۔وہ مرد ہے تو کیا وہ بھول سکتا ہے اتنی جلدی ساری باتیں؟ کیا کسی لمحہ کے ہزارویں حصے میں میری جھلک نظر نہیں آئی ہوگی؟ کیا کوئی انسان اتنا بےحس ہوسکتا ہے جس سے روز بات ہو اسے بھول جائے؟ اس کی بےرخی مجھے یہ بات سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ میں کیا ہوں اسکی نظر میں، میں کیا تھی اسکی نظر میں؟جو مجھے کہتا تھا تم خاص ہو، کیا خاص لوگ میری طرح ہوتے ہیں جنہیں لوگ اک پل میں بھول جاتے ہیں ؟ مجھے افسوس ہے ہر اس شخص پہ جو کسی کے وقت سے کھیلتا ہے اور آگے بڑھ جاتا ہے یہ دیکھے بغیر کہ پیچھے رہ جانے والا کس اذیت سے گزرتا ہے!!
محبّت میں الہام ہوتے ہیں ، محبوب اگر ملاوٹ کر رہا ہو تو دل کو خبر ہو جاتی ہے 💔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain