My brain everyday remind Me . . . وہ شخص اب مرے احباب میں نہیں شامل.. مری شکایتیں اس شخص سے کرے نہ کوئی . تعلقات کو ایسے مقام تک رکھیے۔ ۔ کسی کو چھوڑنا پڑ جائے تو مرے نہ کوئی
چناؤ اُس شخص کا کرو جو تمہارے بگڑے موسم کو برداشت کر سکے تمہارے اندر کے طوفان کو سمجھے جو جانتا ہو کہ تمہاری تلخی تمہاری فطرت نہیں بلکہ وقتی تھکن ہے جو یہ سمجھے کہ تمہارا اداس ہونا ضد نہیں اور تمہاری شکایتیں محض لڑائی کی خواہش نہیں بلکہ محبت کا ایک طریقہ ہے اصل ساتھ وہی ہوتا ہے جو تمہیں تمہارے ہر حال میں سمجھے نہ کہ صرف تمہارے اچھے لمحوں میں
پھر اُس کے بعد راستہ خُوشبو میں کٹ گیا۔۔۔!! کُچھ وقت اُس کے ساتھ گُزارا تھا اور بس۔۔۔!! وہ مُضْطَرِب کہ عِشق میں نقصان ہی نہ ہو۔۔۔!! ہم مُطْمَئِن کہ جاں کا خسارہ تھا اور بَس۔
محبت نہیں دیکھتی کہ سامنے کون ہے.. اسے دراز قد، چوڑی پیشانی یا گہری آنکھوں .سے فرق نہیں پڑتا. یہ بس ہوجاتی ہے. ۔ لمحے کے ہزارویں حصے میں کسی معجزے کی مانند.. ۔ کسی کی آواز، کسی کےالفاظ. تو کبھی کسی ۔ کی خاموش نظر ہی دل پہ .نقش ہوجاتی ہے. پھر چاہے آپ ملک چھوڑ دیں. محبت کی اسیری سے نجات ممکن نہیں
بارش کی برستی بوندوں نے جب دستک دی دروازے پر . محسوس ہوا تم آۓ ہو انداز تمہارے جیسا تھا . ہوا کے ہلکی جھونکے کی جب آہٹ پائی کھڑکی پر . محسوس ہوا تم گزرے ہو احساس تمہارے جیسا تھا . میں نے گرتی بوندوں کو روکنا چاہا ہاتھوں پر . اک سرد سا پھر احساس ہوا ،وہ لمس تمہارے جیسا تھا . تنہا چلا پھر میں بارش میں ،تب اک جھونکے نے ساتھ دیا . میں سمجھا تم ہو ساتھ میرے ،وہ ساتھ تمہارے جیسا تھا . پھر رک گئی وہ بارش بھی رہی نا باقی آہٹ بھی . میں سمجھا مجھے تم چھوڑ گئے ،انداز تمہارے جیسا تھا
پھر اس کے بعد تنہائی کے دُکھ بھی جھیلنے ھوں گے.. یہی ڈر تھا رفاقت کے ھر اِک اِمکان سے پہلے . . مناسب ھے کہ اپنے راستے تبدیل کر لیں ھم. .کسِی اُلجھن ، کسِی تلخی ، کسِی خلجان سے پہلے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain