پھر ہوئی *شین* الف میم ، *خدا* خیر کرے۔۔ ہاتھ میں آگیا پھر جیم الف میم، خدا خیر کرے۔۔ مجھ کو ڈر ہے محبت میں ہوجاؤں نہ کہیں، نون الف کاف الف میم ، خدا خیر کرے۔۔ عشق کی راہ گزر میں نظر آتے ہیں مجھے، ہر طرف دال الف میم ، خدا خیر کرے۔۔ تُو میرے واسطے سکھ چین ،میرے واسطے تُو، *الف* مد آ *رے* *الف* میم، خدا خیر کرے۔۔ *عین* ، *شین* ، *قاف* سے جب سے پڑا پالا میرا، کچھ نہیں کاف *الف میم* ، خدا خیر کرے۔۔ ہو گا کیا تجھ سے محبت میں میرا سوچتا ہوں، *الف نون جیم الف میم، خدا خیر کرے* ۔۔ ۔۔۔
مرنے دیتے ہیں نہ جینے کی دعا دیتے ہیں خواب انسان کو سولی پہ چڑھا دیتے ہیں ہاتھ آسانی سے آ جائیں تو دنیا والے چاند تاروں کو بھی مٹی میں ملا دیتے ہیں میں نے بچوں کی طرح لاڈ اٹھائے اس کے خیر بچے بھی کہاں سارے صلہ دیتے ہیں ۔ چھوڑ سکتے ہیں نہ اب انکو نبھا پائیں گے کچھ تعلق ہمیں بیمار بنا دیتے ہیں اپنے رستوں کی سہولت کیلئے پیڑ تو کیا ؟ لوگ تعمیر ھوئے گھر بھی گرا دیتے ہیں ہم محبت کے چراغوں کو بچائیں کس سے روشنی کے ہی طلب گار بجھا دیتے ہیں 🥀
زندہ رہنے کو بھی لازم ہے سہارا کوئی کاش مل جائے غمِ ہجر کا مارا کوئی ہے تری ذات سے مجھ کو وہی نسبت جیسے چاند کے ساتھ چمکتا ہو ستارہ کوئی کیسے جانو گے کہ راتوں کا تڑپنا کیا ہے تم سے بچھڑا جو نہیں جان سے پیارا کوئی ہم محبت میں بھی قائل رہے یکتائی کے ہم نے رکھا ہی نہیں دل میں دوبارہ کوئی سوچتے ہیں ترے پہلو میں جو بیٹھا ہوگا کیسا ہوگا وہ پری وش وہ تمہارا کوئی کون بانٹے گا مرے ساتھ مری تنہائی ڈھونڈھ کے لا دو مجھے زیست کا مارا کوئی۔
امریکی شہری جوناتھن لی رچز یہ دنیا کا عجیب و غریب انسان ہے یہ دنیا میں سب سے زیادہ مقدمات لڑنے والا شخص کہلاتا ہے. اس نے سب سے پہلا مقدمہ اپنی ماں کے خلاف درج کروایا کہ ماں نے ان کی تربیت اچھی نہیں کی ہے یہ کیس جیت گیا اور 20 ہزار ڈالر معاوضہ اسے ملے. اس نے اپنے دوستوں،اپنے اساتذہ،اپنے ہمسایہ،اپنے رشتہ دار،اپنی منگیتر،پولیس آفیسران،ججز،مشہور کمپنیوں حتی کہ جارج بش پر بھی مقدمات کئے. مختلف عدالتوں میں ان کی طرف سے داخل کئے گئے مقدمات کی تعداد 2600 ہوگئی،ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ میں شامل کیا گیا اس نے گنیز بک آف ورلڈ مالکان کے خلاف مقدمہ کیا کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کی ذاتی زندگی سے متعلق مواد کیوں شائع کر دیا ہے. مختلف مقدمات میں یہ ہرجانوں اور معاوضوں کی صورت میں آٹھ لاکھ پچاس ہزار ڈالر جیت گیا. انہیں ایک ٹی وی ٹاک شو میں بلایا گیا ا