رات کو ڈنر میں قیمہ پیاز بنا تھا. جو میں نے یہ سوچ کر نہیں کھایا کہ سحری میں کھا لونگا. ابھی سحری میں دو روٹیاں بنوا لی اور ساتھ قیمہ پیاز گرم کر لیا. ڈیڑھ روٹی کھائ تھی کہ قیمہ ختم ہوگیا اور روٹی بچ گئ اب باقی روٹی ایسے تو نہیں کھانی تھی اس لئے آملیٹ بنوا لیا.. آملیٹ کھاتے کھاتے روٹی ختم ہوگئی تو آملیٹ بچ گیا پھر دو سلائس لے آیا.. ایک سلائس کھایا تھا کہ آملیٹ ختم ہوگیا. پھر باقی سلائس چاۓ میں ڈبو کر کھایا تو چاۓ ختم ہوگئی. ساری چیزیں تو انہوں نے آپس میں ہی کھا پی لی. اب بس آخر میں دودھ بچا ہے میرے لیے. وہی پی کر سادگی والا روزہ رکھ لیا ہے 😐