تیرے نام سے محبت کی ہے.✨ تیرے احساس سے محبت کی ہے ..🥰 تم میرے پاس نہیں پھر بھی...😕 تیری ہر یاد سے محبت کی ہے ....💖 کبھی تم نے مجھے یاد کیا ہو گا...🤗 میں نے ان لمحات سے محبت کی ہے🌹 تم سے ملنا تو اک خواب ہے 😴 میں نے تو تیرے انتظار سے محبت کی ہے❣️ ❣️🥀
تجھے اداس بھی کرنا تھا خود بھی رونا تھا یہ حادثہ بھی مری جان کبھی ہونا تھا نمّو کا رنج نہ ابرِ گریز پا سے ملال کہ مجھ کو بانجھ زمینوں میں بیج بونا تھا یہ کیا کہ گردِ رہِ رفتگاں کو اوڑھ لیا کفن کا داغ بدن کے لہو سے دُھونا تھا جو داستان اسے کہنا تھی پھر نہ گفتہ رہی کہ میں تھک سا گیا تھا، اسے بھی سونا تھا! میں تخت ابر پہ سویا تھا رات بھر محسن کھلی جو آنکھ تو صحرا مرا بچھونا تھا محسن نقوی (عذابِ دید)