میں بس لکھنے کی حد تک پُرکشش ہوں، مُجھ سے گفتگو آپ کو بیزار کر دے گی !🍂
میں یوں تو ٹھیک ہوں لیکن کبھی کبھی تھکن پُکارنے لگتی ہے تُمہارے شانوں کو۔۔۔
🖤
ہم نے ادب کے تقاضوں میں✨
||دل کو بارہا رسوا کیا🍁🖤
اے جنوری تو کسی سے یہ بات مت کہنا
کوئی ملا تھا دسمبر کی سرد راتوں میں
ﺍﺏ ﯾﮧ ﺳﻮﭼﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﺫﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﺳﻤﭩﮯ ﺭﮨﯿﮟ
ﮨﻢ ﻧﮯ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺷﻨﺎﺳﺎﺋﯽ ﺑﮩﺖ !
مُجھے پتہ تھا صداؤں سے کُچھ نہیں ہوتا
سو بہت یاد کیا تم کو، مگر پُکارا نہیں ۔
میں ایک رات ہوا اس قدر خفا خود سے
پلٹ کے بھی نہیں دیکھا چلا گیا خود سے
بس التجایا نظروں سے دیکھ لیتا ہوں
میں اج تک کبھی سینے نہیں لگا خود سے
دل کیوں کھینچا جاتا ہے اُس کی طرف اے خدا...💕💞
کیا اُس نے بھی مجھے حاصل کرنے کی دعا مانگی ہے...💕
اتنی بیزار ہیں آنکھیں کہ خدا جانتا ہے
ہم کو اب خواب تمہارے بھی نہیں آئیں گے
دسمبر اب نہ آیا کر
بُہت تکلیف ہوتی ہے
تو کیا گرجے برسے گا
میری آنکھیں برستی ہیں
نومبر اور دسمبر تو فضول میں بدنام ہیں
چھوڑ کر جانے والے کہاں مہینے دیکھتے ہیں💔🥺
ہر انسان کے پاس ایک ایسا سایہ دار انسان ضرور ہونا چاہیےکہ جب وہ دنیا کے معاملات سے تھکے تو اس کے سائے میں چند لمحے بیٹھ سکے جہاں اس کو خوف نہ ہو۔۔۔۔۔
عنوان محبت پر بس اتنا ہی لکھ پائے
بہت کمزور رشتے تھے بہت مضبوط لوگوں سے
بدنصیبی کی لاکھ اقسام ہیں،
ان میں سے ایک تمہارے بغیر جینا ہے
تیرا رابطہ میری ہر دوا
یہ دوا ملے تو میں ٹھیک ہوں
🥰
تمہارے بعد کا سفر رائیگاں لگا مجھ کو
اداسی ہِجر میں منہ، نوچتے ہوئے گزری
کسی کے پاس میسر تھے یار پورے تم
کسی کی شام٬ تمہیں سوچتے ہوئے گزری !
تو مجھ کو دیکھ، پرکھ اور پھر بتا مجھ کو
تیرے سوا میرے اندر کہیں پہ میں بھی ہوں!!
درد رُک جاتا ہے ایسے، کہ کبھی تھا ہی نہیں
اُس کا بَس دِیکھ ہی لِینا وہ اثر کرتا ہے
❤
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain