بــے عیب چاہتا تھا مجھــے ہر لحاظ ســے میں نــے بھی کہہ دیا، کہ فرشتہ نہیں ہوں میں خُود ہی میرے وجُود کــے بخیــے اُدھیڑ کر کچھ لوگ کہہ رہــے تھــے، کہ ہنستا نہیں ہوں میں بِسمل۔۔۔۔! میرے وجُود میں زندہ ہیں آپ بس لیکن یہ کیا، کہ آپ میں زندہ نہیں ہوں میں۔