تمہیں لگتا ہے کہ تم میری نظروں سے اوجھل ہو تو یہ فقط تمہاری خام خیالی ہے جس دن سے میں نے تمہیں جانا تھا اُس دن سے لیکر آج تک تم میرے لاشعور کے حصار میں ہو اور ہمیشہ رہو گے
میرا دل چاہتا ہے.. میرا ایک ایسا گھر ہو.... جسکے چاروں طرف میلوں تک ۔۔۔۔۔ کوئی انسان نہ بستا ہو، اور نہ کوئی شور شرابہ ہو اتنی خاموشی ہو کہ پھول کھلنے کی آہٹ بھی آئے، آوازیں ہوں تو پرندوں کی،۔۔۔۔ بارش کی پتوں پہ گرنے کی، ۔۔۔ ہوا کی سرسراہٹ اور تتلیوں کے پروں کی ہوں ۔۔۔۔۔۔، چاند صرف مجھ سے بات کرے اور ستارے جھلمائیں۔۔۔۔۔۔۔ !!!!!! مجھ سے کبھی کوئی ملنےنہ آئے!
رُکو...!! بَس یہیں رہو...!! میری بانہوں میں...!! ایک لمحے کے لیے...!! دو گھنٹوں...!! تین دِنوں کے لیے...!! چار ہفتوں...!! پانچ مہینوں...!! چھے سالوں...!! اور سات جَنموں کے لیے...🙂🖤