ایک شعر؟
پسندیدہ شخص کے نام!
اس شخص کے نام
جو آپکے دل میں بستا ہے،
میں اپنے پسندیدہ شخص کے نام یہ شعر کرتی ہوں۔
کسی کو کچھ نہ بتائیں گے تیرے بارے میں
کوئی پوچھے گا تو ہم صاف مُکر جائیں گے
ہم تیری قیدِ سلاسل کے سبب زندہ ہیں
تیری تحویل سے جائیں گے تو مر جائیں گے
تلخی کی بوند بوند سے لہجہ ہوا زہر،
میں رفتہ رفتہ نیم کے پتوں میں ڈھل گئی! 🖤🥀
اُس سے بچھڑ کے ہوش سلامت رھے مگر
ھم راستوں سے گھر کا پتہ پُوچھتے رھے۔
ہیں ان میں بند کسی عہد رستخیز کے عکس
یہ میری آنکھیں عجائب گھروں میں رکھ آنا
وہ اس طرح سے مجھے دیکھتے ہوئے گزرا 🕊
میں اپنے آپ کو بہتر دکھائی دینے لگا .🦋
بہت گہرا ہے سکوں، بہت اجلی ہے خاموشی
بہت آباد لہجے میں، بہت سنسان ہے کوئی
بــے عیب چاہتا تھا مجھــے ہر لحاظ ســے
میں نــے بھی کہہ دیا، کہ فرشتہ نہیں ہوں میں
خُود ہی میرے وجُود کــے بخیــے اُدھیڑ کر
کچھ لوگ کہہ رہــے تھــے، کہ ہنستا نہیں ہوں میں
بِسمل۔۔۔۔! میرے وجُود میں زندہ ہیں آپ بس
لیکن یہ کیا، کہ آپ میں زندہ نہیں ہوں میں۔
جو مانگتے ہیں دعائیں میری عمرِ دراز کی ۔
اُن کو بتاؤ ۔۔۔ کہ جینا کوئی مذاق نہیں ہے ۔
یا تو میرے مزاج میں رچ بس گئے ہیں، غم۔
یا دل کو احتجاج کی عادت نہیں رہی!!!!!. 😕
زندگی بہت خوبصورت ہو سکتی ہے...!!! 🥀
سچ تو یہ ہے کہ انسان ہی انسان کی دوا ہے۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain