*▪️فرمانِ امام جعفر صادقؑ* جو شخص ہر شبِ جمعہ سورہ بنی اسرائیل کی تلاوت کرے گا تو جبتک وہ حضرت قائم کی زیارت سے مشرف نہ ہوگا اور ان کے اصحاب سے نہ ہوگا نہیں مرے گا ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ۔ *📕حوالہ: ثواب الاعمال و عقاب الاعمال (اردو) صفحہ 229*
برطانوی تشیع ہم اس تشیع کو کہ جس کے پروپیگنڈے کا مرکز لندن ہے اور جو استکبار کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو صاف کرنے میں مشغول ہے شیعہ ہی نہیں مانتے۔ ولی امر المسلمین امام دلبر من❤️ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
عاشورا، دین کی حفاظت کرنا سِکھاتا ہے عاشورا (کا معرکہ ہمیں) سِکھاتا ہے کہ (ہمیں) دین کی حفاظت کے لیے قربانی دینی چاہیے- (یہ ہمیں) سِکھاتا ہے کہ قرآن کی راہ میں (ہمیں) تمام مشکلات سے گُزر جانا چاہیے۔ سِکھاتا ہے کہ دشمن کا محاذ بہت ہی کمزور ہے۔ (یہ ہمیں) سِکھاتا ہے کہ دین کے دفاع کے معاملے میں انسان کے لیے تمام چیزوں سے زیادہ ضروری بصیرت ہے۔ ولی امرِ مسلمین دلبر من❤️ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ 13 جولائی 1992