ہاءے افسوس اس سے بڑھ کر بھی روءے زمیں پہ کوئی ظلم ہوا ہوگا گھرانے رسول ص کو پہلے پیاسا زبح کیا گیا پھر اسی گھرانے کی عظیم مستورات کو رسیوں سے باندھ کر بازاروں اور درباروں میں پھرایا گا
اگر آپ کو ماتم ناگوار گزرتا ہے تو مت کریں، جلوس کو تکلیف کا باعث سمجھتے ہیں تو مت شریک ہوں، مجالس کو غلط تصور کرتے ہیں مت سنیں لیکن اگر کوئی پیاسا ہو تو اُس کو اِن دنوں پانی ضرور پلائیں، کوئی بھوکا ہو تو اُس کو کھانا ضرور کھلائیں، اگر آپ سڑکوں پر خون بہانے کو برا سمجھتے ہیں تو کسی کو خون کی ضرورت ہو اور نہ بھی ہوتو تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون کا عطیہ ضرور دیں اور سب سے بڑھ کر نبیؐ زادیوںؐ کی جس طرح بے حرمتی کی گئی اُس کو یاد کرکے خواتین کی عزت کرنا سیکھیں یقین کریں یہ بھی مولا امام حُسینؑ کی عزاداری ہوگی ❤
حمید بن مسلم کہتا ہے کہ میں نے روز عاشور دیکھا حضرت عون و محمد ع خیمے سے رخصت ہوئے مگر کوئی بی بی باہر نہیں آئی حضرت قاسم ع خیمے سے باہر تشریف لائے پھر آپ ع کی لاش خیمے میں آئی لیکن کسی خیمے کا پردہ نہیں اٹھا حضرت علی اکبر ع شہید ہوئے تو اک بی بی خیمے سے باہر آئیں لیکن حضرت امام حسین ع نے اسے واپس کر دیا اسکے بعد حمید ابن مسلم قسم کھا کر کہتا ہے جب حضرت عباس ع کے رخصت ہونے کا وقت آیا تو سارے خیموں کے پردے اٹھ گئے ہر طرف سے یا عباس ع یا عباس ع کی آوازیں بلند تھیں کتاب.سفینتہ الشہدا فی مقتل الحسین ع صفحہ.٢٣٢