*▪️فرمانِ مولا امام حُسین علیہ السلام* جب تم کسی شہید یا غریب کی خبر سنو تو مجھے یاد کر لیا کرو۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ۔ *📕حوالہ: خصائص زینبیہ (اردو) صفحہ 160*
بابا جی اشفاق احمد ؒ سے کسی نے پوچھا کہ آپ سُنی ہو کہ شیعہ؟ تو آپ ؒ فرمانے لگے: بیٹا واقعہِ کربلا کے بعد سُنی اور شیعہ ختم ہوگئے، حُسینی اور یزیدی رہ گئے اور مَیں حُسینی ہوں۔ ( زاویہ ) اشفاق احمد ؒ
گھبراۓ گی زینبؑ بھیا تمهے گھر جاکے کہاں پاۓ گی زینب گھر جاکے کسے دیکھے گی قاسمؑ هے نہ عباسؑ اکبرؑ سے بھی ہے آس، اپنے اصغرؑ کو کہاں پاۓ گی زینب پھٹ جاۓ گا بس دیکھتے ہی گھر کو کلیجہ یاد آؤ گے بھیا، دل ڈھونڈے گا تم کو تو کہاں پاۓ گی زینب السلام على قلب زينب الصبور 💔 #شام_غریباں
*▪️فرمانِ بی بی زینبؑ* میں زندگی بھر اپنے بھائی کو روتی رہوں گی جو پیغمبر کے بعد ہر پیدا ہونے والے سے بہتر تھے میں مسلسل آنسو بہاوں گی جو برابر جاری رہیں گے جس سے ہمیشہ رخسار تر رہیں گے۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ۔ *📕حوالہ: حُسنؑ کے بعد صفحہ 87*
عاشورا، دین کی حفاظت کرنا سِکھاتا ہے عاشورا (کا معرکہ ہمیں) سِکھاتا ہے کہ (ہمیں) دین کی حفاظت کے لیے قربانی دینی چاہیے- (یہ ہمیں) سِکھاتا ہے کہ قرآن کی راہ میں (ہمیں) تمام مشکلات سے گُزر جانا چاہیے۔ سِکھاتا ہے کہ دشمن کا محاذ بہت ہی کمزور ہے۔ (یہ ہمیں) سِکھاتا ہے کہ دین کے دفاع کے معاملے میں انسان کے لیے تمام چیزوں سے زیادہ ضروری بصیرت ہے۔ ولی امرِ مسلمین دلبر من❤️ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ 13 جولائی 1992