میں اک کرن کو لگاؤں گی
اس کے چہرے سے یُوں روشنی کو ذرا اور روشنی دوں گی
گہرے بادل ، اُڑتے پنچھی ، بہتی ندیا ،کِھلتے پُھول
باغوں کی سی سیر کرائی بانہوں کی گولائی نے
😊🙏🤦
چوم لی تصور میں آپ کی جبیں ہم نے
کیا ہماری یہ لغزش قابلِ معافی ہے !!
🙏🤦
ہم جیسے لوگ فریموں میں رکھے جائیں گے
ہمارے واسطے کوئی بھی دل بنا ہی نہیں !!
جن آنکھوں کے نیچے گہرے حلقوں کی صورت!
جانے کتنے زندہ خوابوں کی قبریں ہیں!
تم ان آنکھوں کی تفسیر لکھو گے ؟
پاگل ہو !!
جب سے دیکھا تیرا قد و قامت، دل پہ ٹوٹی ہوئی ہے قیامت
ہر بلا سے رہے تو سلامت، دن جوانی کے آئے ہوئے ہیں
مہ وشوں کو وفا سے کیا مطلب، ان بُتوں کو خدا سے کیا مطلب
ان کی معصوم نظروں نے ناصرؔ لوگ پاگل بنائے ہوئے ہیں
🤔🙂
ہمیں بنا کر خدا نے ہاتھوں میں موت کی کب رسید دی تھی
ہمارے ماتھے پہ غور کر اور پڑھ "اچانک" لکھا ہوا ہے
منتظر ہوں تری آواز سے تصویر تلک
ایک وقفہ ہی تو درکار تھا ملنے کے لئے
تمھیں سراہنے کے لیے
میری آنکھیں ضروری ہیں
سو میں نے شہر کے اندھے لوگوں میں
اپنی بینائ بانٹ دی ہے
اس کی ہنسی
خشک سالی سے متاثرہ علاقوں
میں بطور حل سنائی جائے
تو یقینأ !
وہاں خوشحالی کا دور دورہ ہو
جائے
🙂😊
یہ بھی سچ ہے میں کسی گہری اذیت میں ہوں اور
قہقوں میں سب سے اونچا قہقہ بھی میرا ہے ۔۔۔
حسین نہیں ہوں میں اتنی ! مگر ہاں
جسے دیکھوں تذبذب میں ڈال دیتی ہوں
🙄🤔
اک زمیں پر جاگنے والوں میں اتنے فاصلے ہیں
اک ستارہ دو عدد نیندوں کو یکجا کر چکا ہے
🌟💫
گوری خفا ہے یار سے لیکن کہےگی نہیں
سہمی ہیں ساری چوڑیاں پائل خموش ہے
شرم کی اوٹ میں چپ چاپ کھڑے ہیں دونوں
🤦
سالہا سال سے ہم ہاتھ میں کچھ پھول لیے!
🥀🙆
دنیا بھر کے لوگ لگے ہیں،
ایک دوسرے سے ملتے ہیں
رابطوں کی ہر ایک صورت بحال رکھی ہے
تم بھی آؤ ،
اور پچھلے رُت کی ادھوری بات مکمل کرو
🔥💔🤔
تیرا ملنا ایسا ہوتا ہے جیسے کوئی ہتھیلی پر ایک وقت کی روٹی رکھ دے۔
🙂🙄
تمہارا نظروں سے اوجھل ہونا بہت سی الجھنوں
میں ڈال دینے کے لیے مجھے کافی ہے
تمہارے سامنے رہنے سے ہر منظر پر رونق رہتی ہے
ہر منظر حسین دیکھائی دیتا ہے
تمہارا اوجھل ہونا ہر منظر کو دھندلا دینے کے لیے
مریضوں کا دم آنکھوں میں ہے وہ ہیں محوِ آرائش
وہاں ہونٹوں کی لالی ہے یہاں جانوں کے لالے ہیں
تِیری مثال زمانے میں یوں بھی ___مشکل تھی
تُو اِس لئے بھی حسیں ھے کہ تجھ کو چاھا گیا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain