انہیں راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے
مجھے روک روک پوچھا ، ، تیرا ہمسفر کہاں ہے ؟
کہتے ہو ، " دیکھ لیا ہم نے ترا حالِ دل " !
حالِ دل دیکھ لیا ، دل نہیں دیکھا تُم نے ؟؟!
💔👈🙄
انگلی پر گن رہی ہوں سبھی دوستوں کے نام
لیکن تمہارے نام پے" ہم" گن رہی ہوں میں
❤️
تو جو آیات سی آنکھیں ہے اٹھائے پھرتا
کچھ مفاہیم ہیں ان کے... کہیں تفسیر بھی ہے؟
ساری باتیں ____ تُمہاری باتیں ہیں
میں کہوں, تُم کہو, یا لوگ کہیں !
ہماری گیلری میں پڑی تصویریں دیمک کا ساماں ہو رہی ہیں
ہماری جوانی گزر رہی ہے کسی کی آنکھ کا تارا ہوۓ بغیر!!!
😂😅🤫🤦
جھومر، نتھلی، چوڑی، پاٸل ،چُنری
سب کے سب میرے وجود کے محتاج ہیں!
🤭🤦🔥❤️
ایک تصویر میں لگتا ہے کہ ہم بھی خوش تھے
ایک آواز سے لگتا ہے کہ سب اچھا ہے
میری دنیا میں کوئی چیز ٹھکانے پہ نہیں
بس، تجھے دیکھ کے لگتا ہے کہ سب اچھا ہے !
کیوں آئیں بائیں شائیں کرُوں اس سوال پر ؟؟
ھاں ! مَیں فریفتہ ھُوں ترے خدّوخال پر
آ، تُو بھی حِصّہ ڈال دے اس کارِ خَیر میں
آ، تُو بھی پاؤں رکھ دے ۔۔ دلِ پائمال پر
حیراں ہے وہ کم فہم سا شخص سادہ سی اس بات پہ کہ
یہ لڑکی چوڑی, جھمکوں ,کتابوں کی کیوں اتنی دیوانی ہے
تمہارے حُسنِ جہاں سوز کی تباہی سے
جو بچ گئے تھے ، وہ حیرت سے مَرنے والے ہیں

بعض اوقات بہتر ہے کہ اپنے الفاظ کو مار ڈالو
اور ان کو اپنے دل میں دفن کردو
اس سے بہتر کہ وہ غیر سنجیدہ کانوں تک پہنچیں"
میرے ہمسفر
مجھے اِک مرض لاحق ہے
اور تشخیص یہ بتاتی ہے کہ اس مرضِ قلب کی شفایابی محض "تم " ہی پر منحصر ہے
مسیحاۓ من
سنا تم نے.؟؟
تمہارے لمس کا ایک ڈوز مجھے زندگی بخش سکتا ہے
سکونِ من
تم میرے لئے اُس وینٹی لیٹر کی مانند ہو
جو ساتھ چھوڑ دے
تو مجھ پر انّا للہ پڑھنا واجب ہوگا
میں رُکے بغیر اگلی صدی تک تمہارے ساتھ باتیں کر سکتی ہوں
شرط یہ ہے کہ تم صرف مجھے تکتے رہو
سُنتے رہو.
🙂🙃❤️
میری خواہش ہے کہ تمھیں اس بات سے شناسائی ہوجائے کہ
"تم میری روح کا آخری خواب"
رہے ہو...
حسن، دائم ترا رہے نہ رہے
دل ہمیشہ حسیں رکھو گے کیا؟
تمہارے ہونے سے چار موسم ، یہ پھول کلیاں کِھلی ہوئ ہیں
ہمارے ہونے سے کیا ہوا ہے ؟ جو ہم نہ ہوں گے نہیں رہے گا
تمہاری سانسیں ہیں بوڑھے کیکر کے زرد پھولوں کی بھینی خوشبو.. !
تمہارے ہنسنے نے شہر بھر کے ہزاروں بوڑھے جواں کیے ہیں
میری دنیا میں کوئی چیز ٹھکانے پہ نہیں
بس، تجھے دیکھ کے لگتا ہے کہ سب اچھا ہے !
تیری صورت جو میں دیکھوں تو گماں ہوتا ہے
تُو کوئی نظم ہے جو وجد میں آئی ہوئی ہے!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain