"دور نہیں وہ لمحہ جس دن ۔۔۔۔
ہمارے لئے بھی کفن خریدا جائے گا"
"ساتھ جائے گا وہی خرچ جو اوروں پہ کیا
بانٹ لیں گے سبھی ورثاء جو بچے گا باقی"
یونہی بے ساختہ سا ہنستی ہوں!
ورنہ اب گنجائش کہاں باقی ہے
اُس کی پُر شَوق نِگاہوں سے سَجا کَرتی تھی
وہ گیا ہے تَو کَبھی خود کو، سَنوارا بھی نہیں.
ڈر سے بــند کـر دی نفسیات کی کــتاب
پاگل ہونے کی ساری علامتیں مجھ میں تھی
ہم احتیاط پسند اختتام سے پہلے
کہانی سے خود کو نکال لیتے ہیں
مثلِ شیشہ ہیں ہمیں تھام کے رکھنا محسن
ہم تیرے ہاتھ سے چھوٹے تو بکھر جائیں گے
آباد کر کے میرے دل میں اپنی یادوں کی دنیا.
بچھڑ گئے ہم سے ہمیشہ کے لیے ہمیں اپنا کہنے والے
ابھی بھی کچھ نہیں بدلا مگر کمی سی ہے
تمهارے بعد جاناں آنکھوں میں نمی سی
مجھ کو سکھاؤ کوئی آداب اداسی کے
غم سے بھر جاؤں تو ہنسنے لگتی ہوں "
تیری یادوں کی کشتی اس سمندر میں تیرتی ہے
جس سمندر میں پانی بھی میری آنکھوں کا ہے
قطرہ شبنم کی طرح اڑ جائیں گے گل سے
اک یاد سی رہ جائے گی گلشن میں ہماری
اُس نے کہا یہ ساتھ قیامت تک کا ہے۔۔۔
پھر کچھ دنوں کے بعد، قیامت ہی آگئی
ایک ویران راستہ سمجھ کر بھول گئے وہ لوگ
جو کہتے تھے میری دنیا صرف تم ہو
سوائے صبر، ہمارے کُچھ اور بس میں نہ تھا
سو جتنا ہو سکا ، اے پروردگار __ہم نے کیا
آنسو بھی نہیں رہے اب آنکھوں میں!🥺
مرشد دیکھ کر بتاؤ مر گیا ہوں کیا؟😔
یہ تیرا ظرف ہے تو لوٹ کے آیا ہی نہیں
یہ میرا ظرف ہے پھر بھی تجھے طعنے نہیں دیتا
لوگ منتظر تھے کہ ہمیں ٹوٹتا ہوا دیکھیں
اور ہم تھے کہ برداشت کرتے کرتے پتھر ہوگے
تجھ کو کھو کر ہی تو یہ عہد کیا خود سے
اب کسی شخص کی عادت نہیں ہونے دینی
اب نہ جاگیں گے راتوں کو تیری یادوں کے سہارے
ہم نے عادت کو بدلنا ہے تیری نظروں کی طرح
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain