میرے دل کا درد کس نے دیکھا ہے
مجھے تو تڑپتے صرف رب نے دیکھا ہے
سنا ہے اندرونی غم
باہر کی جوانی کھا جاتے ہیں
انہیں بھی سکون مبارک
جنہوں نے رابطے ختم کیے
میں نے دیکھا ہے دل کے دکھنے سے
چہرے کی رنگت خود بدل جاتی ہے😔
لوگ اپنا اچھا وقت گزارنے کے لئے
دوسروں کی زندگیاں تباہ کر دیتے ہیں
دل چھوٹا نہیں کرتے ،
جو چلا گیا سمجھومر گیا ۔ ۔
فارغ وقت میں یاد آنے والا تعلق
درحقیقت فارغ ھی ہوتا ہے
ارے آپ بھی ہنسنے لگ گئے مجھ پر
مجھے گمان تھا آپ سمجھیں گے
کوئی کسی کے بغیر نہیں مرتا
وقت آہستہ آہستہ عادتیں ختم کر دیتا ہے
کسی اور کی جگہ باقی نہیں ہے مجھ میں
میں تم سے شروع ہو کر تم پہ ہی ختم ہوں
جب تک خود پہ نہ گزرے
احساسات اور جذبات مذاق لگتے ہیں
نہ جانے کس لیے امیدوار بیٹھی ہوں
اک ایسی راہ پہ جو تیری رہ گزر بھی نہیں
♥
دے کے صدمات، اذیت کے حوالے کر کے
کتنی آسانی سے کچھ لوگ چلے جاتے ہیں
افسوس تمہیں تو یہ احساس بھی نہیں ہوتا 😢💔
تیرے بغیر اک شخص تنہا ہے رہتا
کون کسی کے دکھ کا ساتھی، کہنے کی سب باتیں ہیں
سورج سر پر آتا ہے تو سایا بھی چھپ جاتا ہے
بس ایک شام بڑی خامو شی سے ٹوٹ گیا
ہمیں جو مان تری محبت میں رہتا تھا..
وہ اداس ہو گا پوچھے گا حال دل مجھ سے
اک زمانے سے یہ خوش فہمیاں نہیں جاتی
اب تلخیوں کا سامنا کرنے کا وقت ہے
اب عمر خواب دیکھنے والی نہیں رہی
بولنے والوں کو رہتا ہے یہی تجسس
انسان کیوں اچانک چپ ہو جاتا ہے
ہم تیری زندگی سے یوں جائیں گے
🥀 جیسے حادثے میں جان جاتی ہے.
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain