مٹاؤ گے کہاں تک تم میری باتیں میری یادیں
میں ہر ایک موڑ پر اپنی نشانی چھوڑ جاؤں گی😐
تو چلا گیا میرے ہمسفر ذرا دیکھ مڑ کے تو اک نظر
میری کشتیاں ہیں جلی ہوئی تیرے ساحلوں سے ذرا پرے
ہاں مجھے رسمِ محبت کا سلیقہ ہی نہیں
جا کسی اور کا ہونے کی اجازت ہے تجھے
کتنا غافل ہے مجھے اچھا سمجھنے والا
کیا بسے گا مجھے خود ہی اجاڑنے والا
مہرباں ہو کہ بلا لو مجھے، چاہو جس وقت
میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں
زہر ملتا ہی نہیں مجھ کو، ستمگر ! ورنہ
کیا قسم ہے ترے ملنے کی جو کھا بھی نہ سکوں؟
کچھ ٹھوکروں کے بعد سمجھدار ھو گئے
اب دل کے مشوروں پہ بھروسہ نہیں رھا۔
اس گھومتی زمیں پہ دوبارہ ملیں گے ہم
ہجرت ، فرار ،نقل مکانی ،فریب ھے
وقت لازم ہے مگر اے دل برباد تجھے
جسم کی موت سے پہلے تو نہیں مرنا تھا
پہلے تو بس دل ہی اداس ہوا کرتا تھا
اب تو روح تک بھی اس کا اثر ہونے لگا ہے
تمہیں یہ بھی کبھی خیال نہ آیا ؟؟؟
ساری زندگی تیری راہ __دیکھتے رہے ہم
اسے تو صرف بچھڑنے کا دکھ ہے اور مجھے
یہ بھی غم ہے وہ مجھے یاد کر کے روئے گا ۔
ابھی تو چند لفظوں میـــں سمیٹا ہے تجھے میــــں نــے
ابھی تو میـــری کتابوں میـــں تیــــری تفسیر باقی ہــے
بدن کے قید خانے میں عجب تھی روح کی حالت
اسیری بھی مقدم تھی رہائی بھی ضروری تھی
میں قصہ مختصر نہیں تھی
ورق کو جلدی پلٹ گۓ ہو تم۔
حسرتیں شب کو گریباں پکڑتی ہیں میرا
اور میں سر جھکائے ہوئے رو پڑتی ہوں
کیا سوز و غم کا عالم ہے کیا تنہائی ہے
کہ میں آج اپنے ہی قدموں کی آہٹ سے ڈَر گی
اب تو بس یہی آرزو ہے کہ تُو لوٹ کے ائے اور میرا پوچھے
تو لوگ کہیں وہ تیرا انتظار کرتے کرتے مَر گی
____________________________________🍁
جب تمہیں احساس ہو اپنی غلطی کا اورلوٹنا چاہو
میں تمہیں دشت کے ویراں صحرا میں کہیں ملوں گی
کبھی تو آنا میرے کمرہِ زیست کی تنہائیوں میں
تمہیں صرف آہوں کے سوا کچھ سنائی نہیں دے گا
میں ان دنوں عجب درد کی لپیٹ میں ہوں
یقین کر مجھے تیری بہت ضرورت ہے🙄
بعد اُس کے غمِ ہجر میں, شریکِ غم کوئی نا تھا
سو اُس کا نام لے کر ہم,خدا کے سامنے بہت روئے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain