روٹھا ہوا ہے مجھ سے اس بات پر زمانہ
شامل نہیں ہے میری فطرت میں سر جھکانا😊
احسان یہ رہا تہمت لگانے والوں کا مجھ پر
اُٹھتی اُنگلیوں نے مجھے مشہور کردیا
∗∗—–∗∗∗∗∗—–∗∗
آخری بار اپنی صفائی دیتی ہوں
میں وہ نہیں جو دکھائی دیتی ہوں😎🤭
∗∗
بہت جدا ہے اوروں سے میرے درد کی کیفیت
زخم کا کوئی نشاں نہیں اور تکلیف کی کوئی انتہاء نہیں
اداسی چیختی ہے کہکہوں میں
ہمارا درد سب سے مختلف ہے
ہم محبتوں میں درختوں کی طرح ہیں
جہاں لگ جائیں مدتوں وہی کھڑے رہتے ہیں
دے کے صدمات، اذیت کے حوالے کر کے
کتنی آسانی سے کچھ لوگ چلے جاتے ہیں
کون کسی کے دکھ کا ساتھی، کہنے کی سب باتیں ہیں
سورج سر پر آتا ہے تو سایا بھی چھپ جاتا ہے
فیصلہ تو تیرا تھا
لیکن دل جو ٹوٹا وہ میرا تھا
اب تلخیوں کا سامنا کرنے کا وقت ہے
اب عمر خواب دیکھنے والی نہیں رہی
بولنے والوں کو رہتا ہے یہی تجسس
انسان کیوں اچانک چپ ہو جاتا ہے
آزماتے ہیں لوگ میرا صبر
ذکر تمہارا بار بار کر کے
تمہیں کھو کر اندازہ ہوا
تمہیں پانے والے پچھتائیں گے
ہر کوئی آپ کو نہیں سمجھے گا
یہی زندگی ہے اور حقیقت بھی
انجامِ وفا یہ ہے جس نے بھی محبت کی
مرنے کی دعا مانگی جینے کی سزا پائی
کھویا میں نے ہے تمہیں لیکن
خسارے میں تم رہو گے
میرے قصے سرِ بازار اچھالے اس نے
جس کا ہر عیب زمانے سے چھپایا میں نے
یعنی تم کو بھی اُن میں شمار ہونا ہے
لوگ جتنے بھی دل سے اُتر گئے میرے
ترا مغرور ہو جانا بجا تھا
مجھے تجھ سے محبت ہو گئی تھی
صاف کہہ دو اگر گلہ ہے کوئی
فیصلہ ـــــ فاصلے سےبہتر ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain