ﺟﻮ ﮐﮩﺘی ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﻣﺮتی ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﺮ ﺟﺎﺅ
ﺟﻮ ﻏﺶ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ ﺩﻡ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ضبط جب ٹوٹ گیا تھا کسی دیوانے کا
قہقہے تب ایجاد ہوئے تھے جانتے ہو تم؟؟؟
مے کدے بند کریں لاکھ زمانے والے
شہر میں کم نہیں آنکھوں سے پلانے والے
ٹھکرا دو.. اگر دے کوئی ذلت سے سمندر بھی،،
عزت سے جو مل جائے وہ قطرہ ہی بہت ہے!!!
خون کے رشتوں میں اگر وفا ہوتی تو..!!
یوسف کبھی نہ بکتا مصر کے بازاروں میں..!!
وہ میں نہیں تھی مگر کوئی مجھ سی ہُوبہو
نکلی
جومیں نے میں کو نکالا تو اس میں تُو نکلا
اگر کچھ الگ کرنا ہے تو بھیـڑ سے ہٹ کر چلو ،،
بھیـڑ ہمت تو دیتی ہے پر شناخت چھین لیتی ہے!!!
بڑا دشوار ھوتاھے کسی کو یوں بھلا دینا
کہ جب وہ جذب ھوجاۓ رگوں میں خون کی مانند
منا رھی ھوں تیرے بعد برسیاں اپنی
کہ جی لیا تھا تیرے ساتھ جتنا جینا تھا
لوگ یہاں کے کالے بچھو
پل پل ڈسنے والے بچھو
تھا معلوم کہ ڈس ہی لیں گے
پھر بھی شوق سے پالےبچھو
عین ممکن ہے ــــ کوئی بچھڑا ہوا مل جائے،،
کیوں نا اس بارتیرے گاؤں کا میلہ دیکھیں!!
پیار محبت، ناز نخرے، ستانا، رلانا، منانا
سب سر آنکھوں پہ مگر ،،،
خدارا محبتوں میں شامل کوئی تیسرا نہ ہو
کوئی منصفوں سےکہہ دے، نہ صادرکریں ابھی فیصلہ
یہ تماشۂِ ذلتِ شہنشاہ، نہیں ہے کسی سزا سے کم
مجھ سےضد ہےتواس ضدکو نبھانے کے لئے
میں جو مرجاوں تو پھر آپ بھی مرجایئےگا
_________






submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain