اس دنیا میں کچھ بھی مستقل نہیں یہاں تک کہ ہماری تکلیفیں بھی نہیں!!
وہ تو جذبات کی حرمت سے ہی ناواقف ہیں
کیسے ممکن تھا وہ عشق کی عزت کرتے؟
ہو تعلق، تو روح سے ہو
دل، تو اکثر بھر جاتے ہیں
میں وہ کیوں بنوں جو تمہیں چاہیے
تمہیں وہ قبول کیوں نہیں جو میں ہوں
خوش نصیب ہوتی ہے وہ عورت جو کسی مرد کی محبت کی اکلوتی وارث ہو_
آپکے اخلاق کی قدر بھی لوگ اس وقت کرینگے
جب آپکے پاس دولت اور طاقت ہو
غریب کتنا ہی خوش اخلاق ہو لوگ اس کے اخلاق کو اس کی مجبوری سمجھتے ہیں
اللہ سے محبت وہ محبت ہے💕
جو کبھی یکطرفہ نہیں ہوتی💞
دوستی اور پیار بھی اپنے معیار کے لوگوں سے کرنی چاہیے نہیں تو وہ آپکی خامی جان کر بار بار آپکو شرمندہ کرینگے
جس خاص کے لیے آپ خاص نہیں اس خاص کو عام کر دیجئے
تعلق کی کتاب میں لفظ ایمانداری نہ ہو تو آخری صفحہ پر جدائی مقدر بن جاتی ہے
مجھ سے نہ مل سکےگا کسی کا مزاج بھی
مجھ کو تو اب گلاب بھی، کالے پسند ہیں
لوگ اکثر وہ ہی پھول تھوڑا کرتے ہیں جو انہیں بھاتا ہے
کسی کی عزت کو روند کر آپکو شاید وقتی تسکین ضرور مل جائے گی مگر روح کو سکون نہیں ملےگا
اگر کوئی عورت آپ سے آپکا مرد چرا لے تو اسے وہیں رہنے دیں کیونکہ اصل مرد کبھی چوری نہیں ہوتے۔۔
عورت کی عزت کرنا ایک عزت دار مرد کی نشانی ہے
یہ لوگ تجھے سبق دیں گے خوشیاں نہیں!!
خوبصورتی معنی نہیں رکھتی اخلاق بہترین ہونا چاہیے
ہر لڑکی پہ مر مٹنے والا مرد میرے لیے فقط دو ٹکے کا مرد ہے
دل کھول کر آج ہم خوب روئے
لے ڈوبی آج ہمیں تھکاوٹ صبر کی
انسان تین باتوں کی وجہ سے بدل جاتا ہے
ایک وہ جس کو ہدایت مل جائے
وہ جس کی زندگی میں کوئی خاص آجائے
وہ جس کی زندگی سے کوئ خاص چلا جائے-
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain