آسماں ہوگا سحَر کے نور سے آئینہ پوش❤
اور ظُلمت رات کی سیماب پا ہو جائے گی🍁
زندگی میں ہم کبھی نہ کبھی اس مقام پر آجاتے ہیں جہاں سارے رشتے ختم ہوجاتے ہیں۔۔۔۔وہاں صرف ہم ہوتے ہیں اور اللہ ہوتاہے۔۔۔کوئی ماں باپ کوئی بہن بھائی کوئی دوست نہیں ہوتا۔۔۔۔پھر ہمیں پتا چلتاہے کہ ہمارے پاؤں کے نیچے نہ زمین ہے نہ ہمارے سر کے اوپر کوئی آسمان۔۔۔بس صرف ایک اللہ ہے جو ہمیں اس خلامیں تھامے ہوئے ہے۔۔۔
پھر ہمیں پتا چلتا ہے کہ ہم زمین پر پڑی مٹی کے ڈھیر میں ایک زرے یا درخت پر لگے ہوئے ایک پتے سے زیادہ کی وقعت نہیں رکھتے۔۔۔پھر ہمیں پتا چلتا ہے کہ ہمارے ہونے یانہ ہونے سے صرف ہمیں فرق پڑتا ہے ۔۔۔صرف ہمارا کردار ختم ہو جاتا ہے۔۔۔کائنات میں کوئی تبدیلی نہیں آتی کسی چیز پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔۔۔
پیر کامل صلی اللہ علیہ وسلم
رکھ کر تیرے کُن پہ یقین مولا.....
میں نے ہزاروں خواہشیں پال رکھی ہیں.... 🌸🌸
کوئی اس دور میں وہ آئینے تقسیم کرے۔۔۔
جس میں باطن بھی نظر آتا ہو ، ظاہر کی طرح ۔۔
بھروسہ نہیں ہے کیا مجھ پر یہ کہہ کر.!!
نا جانے کتنے لوگ آپ کو دھوکہ دے جاتے ہیں!
____💯🖤🥀
#____
Chalty rahaingy kafly mary bghar bi yaha 😶
Aik sitara tot jany sa falak tanha nhi hota✨🔥
طول غم حیات سے گھبرا نہ ائے جگر
ایسی بھی کوئی شام ہے جس کی سحر نہ ہو
بیٹھ کر سایہ ے گل میں ناصر
ہم بہت روے وہ جب یاد ایا
اسے کہنا..!!
اگر دو، چار دن..!!
ہفتہ، مہینہ..!!
میرا کوئی لفظ..!!
میرا کوئی شعر..!!
نظر تم کو نہ آ پاۓ..!!
کوئی دکھ سکھ کا لمحہ..!!
کوئی شکوہ شکایت بھی..!!
آپ اپنی موت ہی مر جاۓ..!!
تو مجھ کو جان کر مردہ..!!
مجھے اک بات بتلاؤ..!!
خوشی کتنی مناؤ گے..!!
غم کتنا مناؤ گے..!! 🙂🖤
*چاہتوں میں سب سے بہترین "چاہت" مُحَمَّدﷺ کی چاہت ہے____!!!♥️
ذہنی دباؤ یہ نہیں کہ...
تم اپنا ہاتھ کاٹ ڈالو یا لٹک کر مر جاؤ...
بلکہ ذہنی دباؤ یہ ہے کہ...تم اپنا سارا دن ہنسی خوشی گزار دو لیکن...رات کو تکلیف کے باعث سو نا پاؤ...اور اپنی دوستیاں محدود کرتے جاؤ...اِس حد تک کہ اُس میں صرف تم رہ جاؤ...اندھیرے سے محبت ہو جائے...
شور سے نفرت ہو جائے...ذہنی دباؤ یہ ہے کہ...
تمہیں پتہ ہو کہ تمہارے اندر کچھ ٹھیک نہیں ہے...اور پھر بھی تم اُس کو ٹھیک کرنا نا چاہو۔
اور آپ تب تک ٹھیک نہیں ہو سکتے جب تک آپ اس کو کسی سے شیئر نہیں کرتے۔
اِس کا رشتہ ھے فقط نیند کے آثار کے ساتھ
خواب لگتا ہی نہیں دیدۂ بیدار کے ساتھ
جو بھی ملتا ہے یہی کہتا ہے آرام کرو
گفتگو کرتا نہیں کوئی بھی بیمار کے ساتھ
چلو ہم مان جاتے ہیں
تیرا جانا ضروری ہے
کیا یہ بھی ضروری ہے
کہ رشتے توڑ کے جاؤ ۔۔۔۔؟
چلو یہ فرض بھی کر لیں
ہمیں تم چھوڑ جاؤ گے
تو کیا ایسا بھی ممکن ہے ؟؟؟
ہمیں تم بھول بھی جاؤ
تعلق توڑ دینے سے
کسی کو چھوڑ دینے سے
رفاقت ڈر نہیں جاتی
محبت مر نہیں جاتی ......
خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
یہاں جو سبزہ اگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبزہ کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو
گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارش برسائیں
کہ پتھروں سے بھی روئیدگی محال نہ ہو
خدا کرے کہ وقار اس کا غیر فانی ہو
اور اس کے حسن کو تشویش مہ و سال نہ ہو
ہر ایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوج کمال
کوئی ملول نہ ہو٫ کوئی خستہ حال نہ ہو
خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو، زندگی وبال نہ ہو
خدا کرے کہ میری ارض پاک پہ اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
آمین یا رب العالمین 💖
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain