اِس کا رشتہ ھے فقط نیند کے آثار کے ساتھ
خواب لگتا ہی نہیں دیدۂ بیدار کے ساتھ
جو بھی ملتا ہے یہی کہتا ہے آرام کرو
گفتگو کرتا نہیں کوئی بھی بیمار کے ساتھ
چلو ہم مان جاتے ہیں
تیرا جانا ضروری ہے
کیا یہ بھی ضروری ہے
کہ رشتے توڑ کے جاؤ ۔۔۔۔؟
چلو یہ فرض بھی کر لیں
ہمیں تم چھوڑ جاؤ گے
تو کیا ایسا بھی ممکن ہے ؟؟؟
ہمیں تم بھول بھی جاؤ
تعلق توڑ دینے سے
کسی کو چھوڑ دینے سے
رفاقت ڈر نہیں جاتی
محبت مر نہیں جاتی ......



خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
یہاں جو سبزہ اگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبزہ کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو
گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارش برسائیں
کہ پتھروں سے بھی روئیدگی محال نہ ہو
خدا کرے کہ وقار اس کا غیر فانی ہو
اور اس کے حسن کو تشویش مہ و سال نہ ہو
ہر ایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوج کمال
کوئی ملول نہ ہو٫ کوئی خستہ حال نہ ہو
خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو، زندگی وبال نہ ہو
خدا کرے کہ میری ارض پاک پہ اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
آمین یا رب العالمین 💖
میں اگر پہلا تماشہ تھا تماشہ گاہ میں تو
مشغلہ اس کا میری ذات سے پہلے کیا تھا؟؟؟




*عبادتوں میں مصروف ہیں سبھی لوگ آج کل*
*دلوں کو توڑ کر سجدوں میں رویا جا رہا ہے* 💔
*😔


وہ رستے ترک کرتا ہوں ، وہ منزل چھوڑ دیتا ہوں
جہاں عزت نہیں ملتی ، وہ محفل چھوڑ دیتا ہوں
مجھے مانگے ہوئے سائے ہمیشہ دُھوپ لگتے ہیں
میں سورج کے گلے پڑتا ہوں، بادل چھوڑ دیتا ہوں
تعلق یوں نہیں رکھتا، کبھی رکھا کبھی چھوڑا
جسے میں چھوڑ دوں پھر ،مسلسل چھوڑ دیتا ہوں
کناروں سے اگر میری خُودی کو ٹھیس پہنچے تو
بھنور میں ڈوب جاتا ہوں، وہ ساحل چھوڑ دیتا ہوں
عدیم ؔ اب تک وہی بچپن وہی تخریب کاری ہے
قفس کو توڑ دیتا ہوں ، پرندے چھوڑ دیتا ہوں
بچھڑکر ذات عشق میں ہوئے تنہا
تھکے تنہا،گرےتنہا،اٹھے تنہا پھر چلے تنہا💔
ﻭﮦ ﺭﺳﺘﮯ ﺗﺮﮎ ﮐﺮتی ﮨﻮﮞ
ﻭﮦ ﻣﻨﺰﻝ ﭼﮭﻮﮌ ﺩیتیﮨﻮﮞ
ﺟﮩﺎﮞ ﻋﺰﺕ ﻧﮭﯿﮟ ﻣﻠﺘﯽ
ﻭﮦ ﻣﺤﻔﻞ ﭼﮭﻮﮌ ﺩیتی ﮨﻮﮞ!!!
ﮐﻨﺎﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﺍﮔﺮ ﻣﯿﺮﯼ
ﺧﻮﺩﯼ ﮐﻮ ﭨﮭﯿﺲ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺗﻮ
ﺑﮭﻨﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﮈﻭﺏ ﺟﺎتی ﮨﻮﮞ
ﻭﮦ ﺳﺎﺣﻞ ﭼﮭﻮﮌ ﺩیتی ﮬﻮﮞ!!
ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺎﻧﮕﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﺎﺋﮯ
ﺍﮐﺜﺮ ﺩﮬﻮﭖ ﻟﮕﺘﮯ ﮬﯿﮟ
ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﺝ ﮐﮯ ﮔﻠﮯ ﭘﮍتی ﮨﻮﮞ
ﺑﺎﺩﻝ ﭼﮭﻮﮌ ﺩیتی ﮨﻮﮞ!!
ﺗﻌﻠﻖ ﯾﻮﮞ ﻧﮭﯿﮟ ﺭکھتی
ﮐﺒﮭﯽ ﺭﮐﮭﺎ ﮐﺒﮭﯽ ﭼﮭﻮﮌﺍ
ﺟﺴﮯ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌتی ﮨﻮﮞ
ﻣﺴﻠﺴﻞ ﭼﮭﻮﮌ ﺩیتی ﮨﻮ
یہ کہانیوں میں ہی ہوتا ہے
جسکے آخرمیں سب ٹھیک ہو جاتا ہے۔۔۔
یہ صرف ڈراموں میں ہوتا ہے کہ
غلطیوں کا احساس ہو جایا کرتا ہے۔۔۔
لوگ شرمندہ ہو کر معافی مانگ لیتے ہیں۔۔۔
یہ صرف موویز میں ہی ہوتا ہے
انتظار سے پہلے ہی بچھڑا ہوا شخص مل جاتا ہے۔۔۔
یہ صرف ناولز میں ہوتا ہے
ہاتھ چھڑانے والے سکون سے نہیں رہ پاتے۔۔۔
یہ صرف افسانوں میں ہی ہوتا ہےکہ
ادھورے خواب مکمل ہوجایا کرتے ہیں۔۔۔
جناب۔۔۔
حقیقت۔۔۔
حقیقت اسکے برعکس ہوتی ہے بلکل۔۔۔
آس ٹوٹ جاتی ہے ۔۔۔
بیوفائی کرنے والے سکون سے رہ رہے ہوتے ہیں۔۔
۔کوئی معافی مانگ کر اپنی عزت کم نہیں کرتا۔۔۔چھوٹنے والے لوٹ کر نہیں آتے۔۔۔
انتظار لاحاصل رہتا ہے۔۔۔
اور خواب ادھورے رہ جاتے ہیں۔۔۔🍁
زِندگی کی حقیقتیں ناولز میں لِکھی گئیں دِلکش لائنوں سے ، ہمیشہ مُختلف رہی ہیں! ۔ 🖤
ہم بڑے شوخ ہیں، منہ زور ہیں، گستاخ بھی ہیں!!!
ہم سے امیدِ محبت نہ لگائ جائے۔۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain